سوره نور / آیه 41 - 42
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ ۖ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ۴۱وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ ۴۲
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ کے لئے زمین و آسمان کی تمام مخلوقات اور فضا کے صف بستہ طائر سب تسبیح کررہے ہیں اور سب اپنی اپنی نماز اور تسبیح سے باخبر ہیں اور اللہ بھی ان کے اعمال سے خوب باخبر ہے. اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے.
۴۱ اٴَلَمْ تَریٰ اٴَنَّ اللهَ یُسَبِّحُ لَہُ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ وَالطَّیْرُ صَافَّاتٍ کُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَہُ وَتَسْبِیحَہُ وَاللهُ عَلِیمٌ بِمَا یَفْعَلُونَ
۴۲ وَلِلّٰہِ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ وَإِلَی اللهِ الْمَصِیرُ
ترجمہ
۴۱۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ جو آسمان اور زمین ہیں، الله کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے بھی جب آسمانوں پر اپنے پر پھیلائے ہوتے ہیں ان میں سے ہر کوئی اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں الله اس سے واقف ہے ۔
۴۲۔ آسمانوں اور زمین کی حکومت اور مالکیت الله کے لئے ہے اور تمام موجودات کو اسی کی طرف لوٹ جانا ہے ۔