سوره نور / آیه 32 - 34
وَأَنْكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ ۚ إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ۳۲وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۗ وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَابَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا ۖ وَآتُوهُمْ مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي آتَاكُمْ ۚ وَلَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَمَنْ يُكْرِهْهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ ۳۳وَلَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ آيَاتٍ مُبَيِّنَاتٍ وَمَثَلًا مِنَ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ ۳۴
اور اپنے غیر شادی شدہ آزاد افراد اور اپنے غلاموں اور کنیزوں میں سے باصلاحیت افراد کے نکاح کا اہتمام کرو کہ اگر وہ فقیر بھی ہوں گے تو خدا اپنے فضل و کرم سے انہیں مالدار بنادے گا کہ خدا بڑی وسعت والا اور صاحب هعلم ہے. اور جو لوگ نکاح کی وسعت نہیں رکھتے ہیں وہ بھی اپنی عفت کا تحفظ کریں یہاں تک کہ خدا اپنے فضل سے انہیں غنی بنا دے اور جو غلام و کنیز مکاتبت کے طلبگار ہیں ان میں خیر دیکھو تو ان سے مکاتبت کرلو بلکہ جو مال خدا نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے کچھ انہیں بھی دے دو اور خبردار اپنی کنیزوں کو اگر وہ پاکدامنی کی خواہشمند ہیں تو زنا پر مجبور نہ کرنا کہ ان سے زندگانی دنیا کا فائدہ حاصل کرنا چاہو کہ جو بھی انہیں مجبور کرے گا خدا مجبوری کے بعد ان عورتوں کے حق میں بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے. اور ہم نے تمہاری طرف اپنی کھلیِ ہوئی نشانیاں اور تم سے پہلے گزر جانے والوں کی مثال اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت کا سامان نازل کیا ہے.
۳۲ وَاٴَنکِحُوا الْاٴَیَامَی مِنْکُمْ وَالصَّالِحِینَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَإِمَائِکُمْ إِنْ یَکُونُوا فُقَرَاءَ یُغْنِھِمْ اللهُ مِنْ فَضْلِہِ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِیمٌ
۳۳ وَلْیَسْتَعْفِفْ الَّذِینَ لَایَجِدُونَ نِکَاحًا حَتَّی یُغْنِیَھُمْ اللهُ مِنْ فَضْلِہِ وَالَّذِینَ یَبْتَغُونَ الْکِتَابَ مِمَّا مَلَکَتْ اٴَیْمَانُکُمْ فَکَاتِبُوھُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِیھِمْ خَیْرًا وَآتُوھُمْ مِنْ مَالِ اللهِ الَّذِی آتَاکُمْ وَلَاتُکْرِھُوا فَتَیَاتِکُمْ عَلَی الْبِغَاءِ إِنْ اٴَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَمَنْ یُکْرِھُّنَّ فَإِنَّ اللهَ مِنْ بَعْدِ إِکْرَاہِھِنَّ غَفُورٌ رَحِیمٌ
۳۴ وَلَقَدْ اٴَنزَلْنَا إِلَیْکُمْ آیَاتٍ مُبَیِّنَاتٍ وَمَثَلاً مِنَ الَّذِینَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِکُمْ وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِینَ
ترجمہ
۳۲۔ غیر شادی شدہ مردوں اور عورتوں کی شادی کردو اور اسی طرح اپنے نیک غلاموں اور کنیزوں کو بھی بیاہ دو، اگر تنگ دست ہوئے تو الله اپنے فضل سے انھیں غنی کردے گا، الله بہت صاحب وسعت اور علیم ہے ۔
۳۳۔ اور جن کے پاس شادی کرنے کا موقع اور ذریعہ نہیں انھیں عفت وپاکدامنی اپنانا چاہیے یہاں تک کہ الله اپنے فضل سے انھیں غنی کردے گا اور تمھارے مملوکوں میں سے جو مکاتبت (آزادی کے لئے ایک خاص قرارداد) کی درخواست کریں تو ان سے مکاتبت کرلو اگر تم ان میں رشد اور بھلائی محسوس کرو (اور یہ سمجھو کہ آزادی کے بعد وہ استقلال کے ساتھ زندگی کزار سکیں گے) اور الله نے تمھیں جو مال دیا ہے اس میں سے کچھ انھیں دے دو اور متاع دینا کے لئے اپنی کنیزوں کو عصمت فروشی پر محبور نہ کرو جبکہ وہ خود پاک دامن رہنا چاہتی ہیں اور جو کوئی انھیں اس کام پر مجبور کرے (پھر اس پر پشیمان ہو) تو اس جبر کے بعد الله غفور ورحیم ہے (لہٰذا توبہ کرو اور اس شرمناک عمل کو ہمیشہ کے لئے ترک کردو) ۔
۳۴۔ ہم نے تمھاری طرف کچھ آیات بھیجی ہیں کہ جو بہت سے حقائق واضح کرتی ہیں اور وہ ان لوگوں کی خبریں ہیں کہ جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہیں ۔