Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمنون / آیه 112 - 116

										
																									
								

Ayat No : 112-116

: المؤمنون

قَالَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ ۱۱۲قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ ۱۱۳قَالَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَوْ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۱۱۴أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ۱۱۵فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ ۱۱۶

Translation

پھر خدا پوچھے گا کہ تم روئے زمین پر کتنے سال رہے. وہ جواب دیں گے کہ ایک دن یا اس کا بھی ایک ہی حصہّ اسے تو شمار کرنے والوں سے دریافت کرلے. ارشاد ہوگا کہ بیشک تم بہت مختصر رہے ہو اور کاش تمہیں اس کا ادراک ہوتا. کیا تمہارا خیال یہ تھا کہ ہم نے تمہیں بیکار پیدا کیا ہے اور تم ہماری طرف پلٹا کر نہیں لائے جاؤ گے. پس بلند و بالا ہے وہ خدا جو بادشاہ برحق ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عرش کریم کا پروردگار ہے.

Tafseer

									۱۱۲ قَالَ کَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاٴَرْضِ عَدَدَ سِنِینَ
۱۱۳ قَالُوا لَبِثْنَا یَوْمًا اٴَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَاسْاٴَلْ الْعَادِّینَ
۱۱۴ قَالَ إِنْ لَبِثْتُمْ إِلاَّ قَلِیلًا لَوْ اٴَنَّکُمْ کُنتُمْ تَعْلَمُونَ
۱۱۵ اٴَفَحَسِبْتُمْ اٴَنَّمَا خَلَقْنَاکُمْ عَبَثًا وَاٴَنَّکُمْ إِلَیْنَا لَاتُرْجَعُونَ
۱۱۶ فَتَعَالَی اللهُ الْمَلِکُ الْحَقُّ لَاإِلَہَ إِلاَّ ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیمِ

ترجمہ

۱۱۲۔ (خدا)کہے گا: تم زمین میں کتنے برس رہے ہو؟
۱۱۳۔ وہ جواب میں کہیں گے: ایک دن یا دن کا کچھ حصّہ ہم ٹھہرے ہیں، شمار کرنے والوں سے پوچھ لے ۔
۱۱۴۔ وہ کہے گا: (ہاں) تم تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہو، کاش تم یہ جان لیتے ۔
۱۱۵۔ لیکن تم نے یہ گمان کیا ہے کہ ہم نے تمھیں فضول پیدا نہیں کیاہے اور یہ کہ تم ہماری طرف پلٹ کر نہیں آوٴگے ۔
۱۱۶۔ پس (اس سے کہ تمھیں بیکار پیدا کرے) بزرگ وبرتر وہ خدا کہ جو فرماں روائے حق ہے، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور وہ عرش کریم کا پروردگار ہے ۔