Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمنون / آیه 45 - 49

										
																									
								

Ayat No : 45-49

: المؤمنون

ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَارُونَ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُبِينٍ ۴۵إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ ۴۶فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ ۴۷فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا مِنَ الْمُهْلَكِينَ ۴۸وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ ۴۹

Translation

پھر ہم نے موسٰی اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور واضح دلیل کے ساتھ بھیجا. فرعون اور اس کے زعمائ مملکت کی طرف تو ان لوگوں نے بھی استکبار کیا اور وہ تو تھے ہی اونچے قسم کے لوگ. تو ان لوگوں نے کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں جب کہ ان کی قوم خود ہماری پرستش کررہی ہے. یہ کہہ کر دونوں کو جھٹلا دیا اور اس طرح ہلاک ہونے والوں میں شامل ہوگئے. اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی کہ شاید اس طرح لوگ ہدایت حاصل کرلیں.

Tafseer

									۴۵ ثُمَّ اٴَرْسَلْنَا مُوسیٰ وَاٴَخَاہُ ھَارُونَ بِآیَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُبِینٍ
۴۶ إِلَی فِرْعَوْنَ وَمَلَئِہِ فَاسْتَکْبَرُوا وَکَانُوا قَوْمًا عَالِینَ
۴۷ فَقَالُوا اٴَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُھُمَا لَنَا عَابِدُونَ
۴۸ فَکَذَّبُوھُمَا فَکَانُوا مِنَ الْمُھْلَکِینَ
۴۹ وَلَقَدْ آتَیْنَا مُوسَی الْکِتَابَ لَعَلَّھُمْ یَھْتَدُونَ

ترجمہ 

۴۵۔ پھر موسیٰ نے اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور روشن دلیل دے کر بھیجا ۔
۴۶۔ فرعون اور اس کے حامی اشراف کی طرف مگر انھوں نے تکبر کا مظاہرہ کیا اور وہ بڑائی کے خواہاں تھے ۔
۴۷۔ انھوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے جیسے دو انسانوں پر ایمان لے آئیں، حالانکہ ان کی قوم (بنی اسرائیل) ہماری عبادت کرتی ہے (اور ہماری غلام ہے) ۔
۴۸۔ (بیشک) انھوں نے ان دونوں کو جھٹلایا اور آخر کار وہ سب ہلاک کردیئے گئے ۔
۴۹۔ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی کہ شاید وہ (بنی اسرائیل) ہدایت پالیں ۔