Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مؤمنون / آیه 42 - 44

										
																									
								

Ayat No : 42-44

: المؤمنون

ثُمَّ أَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قُرُونًا آخَرِينَ ۴۲مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ ۴۳ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَىٰ ۖ كُلَّ مَا جَاءَ أُمَّةً رَسُولُهَا كَذَّبُوهُ ۚ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ ۚ فَبُعْدًا لِقَوْمٍ لَا يُؤْمِنُونَ ۴۴

Translation

پھر اس کے بعد ہم نے دوسری قوموں کو ایجاد کیا. کوئی امتّ نہ اپنے مقررہ وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے. اس کے بعد ہم نے مسلسل رسول بھیجے اور جب کسی امتّ کے پاس کوئی رسول آیا تو اس نے رسول کی تکذیب کی اور ہم نے بھی سب کو عذاب کی منزل میں ایک کے پیچھے ایک لگادیا اور سب کو ایک افسانہ بناکر چھوڑ دیا کہ ہلاکت اس قوم کے لئے ہے جو ایمان نہیں لاتی ہے.

Tafseer

									۴۱۔ ثُمَّ اٴَنشَاٴْنَا مِنْ بَعْدِھِمْ قُرُونًا آخَرِینَ
۴۳ مَا تَسْبِقُ مِنْ اٴُمَّةٍ اٴَجَلَھَا وَمَا یَسْتَاٴْخِرُونَ
۴۴ ثُمَّ اٴَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْریٰ کُلَّ مَا جَاءَ اٴُمَّةً رَسُولُھَا کَذَّبُوہُ فَاٴَتْبَعْنَا بَعْضَھُمْ بَعْضًا وَجَعَلْنَاھُمْ اٴَحَادِیثَ فَبُعْدًا لِقَوْمٍ لَایُؤْمِنُونَ

ترجمہ

۴۲۔ پھر ان کے بعد ہم نے اور قومیں پیدا کیں ۔
۴۳۔ کوئی قوم وقت سے پہلے اپنے انجام کو نہیں پہنچتی اور نہ ہی وقت آنے پر اس میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔
۴۴۔ پھر ہم نے یکے بعد دیگرے بہت سے پیغمبر بھیجے، جب کسی امّت کی (ہدایت کے لئے) اس کے پاس نبی بھیجا گیا، اس کو جھٹلایا گیا، پس ہم نے بھی ایک ایک کرکے سب کو ہلاک کردیا اور ان کو قصّہ پارینہ بنادیا (اور وہ اس طرح مٹ گئیں کہ صرف نام باقی رہ گیا) پس دور ہو رحمتِ خدا سے اے بے ایمان قوم!