سوره مؤمنون / آیه 12 - 16
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ ۱۲ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ ۱۳ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنْشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ۱۴ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ۱۵ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ ۱۶
اور ہم نے انسان کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے. پھر اسے ایک محفوظ جگہ پر نطفہ بناکر رکھا ہے. پھر نطفہ کوعلقہ بنایا ہے اور پھر علقہ سے مضغہ پیدا کیا ہے اور پھر مضغہ سے ہڈیاں پیدا کی ہیں اور پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا ہے پھر ہم نے اسے ایک دوسری مخلوق بنادیا ہے تو کس قدر بابرکت ہے وہ خدا جو سب سے بہتر خلق کرنے والا ہے. پھر اس کے بعد تم سب مرجانے والے ہو. پھر اس کے بعد تم روز هقیامت دوبارہ اٹھائے جاؤ گے.
۱۲ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِینٍ
۱۳ ثُمَّ جَعَلْنَاہُ نُطْفَةً فِی قَرَارٍ مَکِینٍ
۱۴ ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَکَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ اٴَنشَاٴْنَاہُ خَلْقًا آخَرَ فَتَبَارَکَ اللهُ اٴَحْسَنُ الْخَالِقِینَ
۱۵ ثُمَّ إِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ لَمَیِّتُونَ
۱۶ ثُمَّ إِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ تُبْعَثُونَ
ترجمہ
۱۲۔ ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا ۔
۱۳۔ پھر ہم نے اسے نطفے کی صورت میں ایک اطمینان بخش جگہ (رحم) میں رکھا ۔
۱۴۔ پھر نطفے کو علقہ (جمے ہوئے خون) کی صورت میں دی اور علقہ کو مضغہ (گوشت کے لوتھڑے کی سی چیز) کی شکل بخشی اور پھر ہم نے اس لوتھڑے کو ہڈیوں کی شکل دی ۔ پھر ہم نے ہڈیوں پر گوشت چڑھایا ۔ اس کے بعد ہم نے اس کو ایک نئی صورت میں پیدا کیا ۔ وہ خدا عظیم ہے، جو خلق کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے ۔
۱۵۔ اس کے بعد تمھیں مرنا ہے ۔
۱۶۔ پھر روز قیامت دوبارہ اُٹھائے جاوٴگے ۔