Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حج / آیه 55 - 60

										
																									
								

Ayat No : 55-59

: الحج

وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ ۵۵الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ ۵۶وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ ۵۷وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ۵۸لَيُدْخِلَنَّهُمْ مُدْخَلًا يَرْضَوْنَهُ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ ۵۹

Translation

اور یہ کفر اختیار کرنے والے ہمیشہ اس کی طرف سے شبہ ہی میں رہیں گے یہاں تک کہ اچانک ان کے پاس قیامت آجائے یا کسی منحوس دن کا عذاب وارد ہوجائے. آج کے دن ملک اللہ کے لئے ہے اور وہی ان سب کے درمیان فیصلہ کرے گا پھر جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ نعمتوں والی جنّت میں رہیں گے. اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی ان کے لئے نہایت درجہ کا رسوا کن عذاب ہے. اور جن لوگوں نے راسِ خدا میں ہجرت کی اور پھر قتل ہوگئے یا انہیں موت آگئی تو یقینا خدا انہیں بہترین رزق عطا کرے گا کہ وہ بیشک بہترین رزق دینے والا ہے. وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جسے وہ پسند کرتے ہوں گے اور اللہ بہت زیادہ جاننے والا اور برداشت کرنے والا ہے.

Tafseer

									۵۵ وَلَایَزَالُ الَّذِینَ کَفَرُوا فِی مِرْیَةٍ مِنْہُ حَتَّی تَاٴْتِیَھُمْ السَّاعَةُ بَغْتَةً اٴَوْ یَاٴْتِیَھُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَقِیمٍ
۵۶ الْمُلْکُ یَوْمَئِذٍ لِلّٰہِ یَحْکُمُ بَیْنَھُمْ فَالَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِی جَنَّاتِ النَّعِیمِ
۵۷ وَالَّذِینَ کَفَرُوا وَکَذَّبُوا بِآیَاتِنَا فَاٴُوْلٰئِکَ لَھُمْ عَذَابٌ مُھِینٌ
۵۸ وَالَّذِینَ ھَاجَرُوا فِی سَبِیلِ اللهِ ثُمَّ قُتِلُوا اٴَوْ مَاتُوا لَیَرْزُقَنَّھُمْ اللهُ رِزْقًا حَسَنًا وَإِنَّ اللهَ لَھُوَ خَیْرُ الرَّازِقِینَ
۵۹ لَیُدْخِلَنَّھُمْ مُدْخَلًا یَرْضَوْنَہُ وَإِنَّ اللهَ لَعَلِیمٌ حَلِیمٌ

۶۰ ذٰلِکَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِہِ ثُمَّ بُغِیَ عَلَیْہِ لَیَنصُرَنَّہُ اللهُ إِنَّ اللهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ


ترجمہ

۵۵۔ کفار ہمیشہ قرآن کے بارے میں شک میں مبتلا رہیں گے، یہاں تک کہ اچانک قیامت آجائے، یا یومِ عقیم (وہ دن جب وہ کسی تلافی کے قابل نہ ہوں گے) کا عذاب ان کو آلے ۔
۵۶۔ اس دن صرف الله کی حکمرانی ہوگی، وہ ان کا فیصلہ کرے گا ۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انھوں اچھے عمل کئے ہیں وہ بہشت کے نعمتوں سے معمور باغوں میں ہوں گے ۔
۵۷۔ اور جو کافر ہوگئے ہیں اور انھوں نے ہماری آیتوں کا جھٹلایا ہے ان کے لئے ذلّت آمیز عذاب ہے ۔
۵۸۔ اور جن لوگوں نے راہِ خدا میں ہجرت کی پھر قتل ہوئے یا فوت ہوگئے الله انھیں بڑا عمدہ رزی دے گا اور الله ہی بہترین روزی دینے والا ہے ۔
۵۹۔ الله انھیں ایسے مقام پر لے جائے گا وہ خوش ہوجائیں گے اور الله صاحبِ علم وحلم ہے ۔

۶۰۔ بات یہی ہے اور جو شخص اپنے اوپر کی گئی زیادتی کے برابر سزا دے اور پھر اس پر زیادتی کی جائے تو الله ضرور اس کی مدد کرے گا ۔ اور الله معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ۔