سوره حج / آیه 36 - 38
وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ ۖ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ ۖ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۳۶لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَٰكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَىٰ مِنْكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ ۗ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ ۳۷إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ ۳۸
اور ہم نے قربانیوں کے اونٹ کو بھی اپنی نشانیوں میں سے قرار دیا ہے اس میں تمہارے لئے خیر ہے لہذا اس پر کھڑے ہونے کی حالت ہی میں نام خدا کا ذکر کرو اور اس کے بعد جب اس کے تمام پہلو گر جائیں تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور مانگنے والے سب غریبوں کو کھلاؤ کہ ہم نے انہیں تمہارے لئے لَسّخر کردیا ہے تاکہ تم شکر گزار بندے بن جاؤ. خدا تک ان جانوروں کا گوشت جانے والا ہے اور نہ خون ... اس کی بارگاہ میں صرف تمہارا تقویٰ جاتا ہے اور اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارا تابع بنادیا ہے کہ خدا کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی کا اعلان کرو اور نیک عمل والوں کو بشارت دے دو. بیشک اللہ صاحبانِ ایمان کی طرف سے دفاع کرتا ہے اور یقینا اللہ خیانت کرنے والے کافروں کو ہرگز دوست نہیں رکھتا ہے.
۳۶ وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاھَا لَکُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ لَکُمْ فِیھَا خَیْرٌ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَیْھَا صَوَافَّ فَإِذَا
وَجَبَتْ جُنُوبُھَا فَکُلُوا مِنْھَا وَاٴَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ کَذٰلِکَ سَخَّرْنَاھَا لَکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ
۳۷ لَنْ یَنَالَ اللهَ لُحُومُھَا وَلَادِمَاؤُھَا وَلَکِنْ یَنَالُہُ التَّقْوَی مِنْکُمْ کَذٰلِکَ سَخَّرَھَا لَکُمْ لِتُکَبِّرُوا اللهَ عَلیٰ مَا ھَدَاکُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِینَ
۳۸ إِنَّ اللهَ یُدَافِعُ عَنْ الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّ اللهَ لَایُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُورٍ
ترجمہ
۳۶۔ اور موٹے تازے اونٹوں کو ہم نے تمھارے شعائر الله میں سے قرار دیا ہے، ان میں تمھارے لئے خیر وبرکت ہے جب وہ قربانی کے لئے قطار میں کھڑے کئے جائیں، اور ان کی صف بندی کرکے (قربانی کرتے وقت) الله کا نام لو اور جب ان کے دست وبازو (کٹ کر) گر پڑیں تو خود بھی ان کا گوشت کھاوٴ اور قناعت پسند غریبوں اور محتاجوں کو بھی کھلاوٴ، اس طرح سے ہم نے انھیں تمھارا تابع کردیا ہے تاکہ تم شکر بجالاوٴ۔
۳۷۔ الله کے پاس ہرگز ان کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا، اس کے پاس تو صرف تمھارا تقویٰ پہنچتا ہے، اس طرح الله نے انھیں تمھارے تابع کردیا ہے تاکہ جیسے اُ س نے تمھیں ہدایت کی ہے، اس طرح اُس کی کبریائی بیان کرو اور نیکوکاروں کو بشارت دو۔
۳۸۔ یقیناً الله اہل ایمان کا دفاع کرتا ہے اور الله کسی ناشکرے اور بددیانت کو پسند نہیں کرتا ۔