Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حج / آیه 34 - 35

										
																									
								

Ayat No : 34-35

: الحج

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ ۗ فَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا ۗ وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ ۳۴الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّابِرِينَ عَلَىٰ مَا أَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلَاةِ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ ۳۵

Translation

اور ہم نے ہر قوم کے لئے قربانی کا طریقہ مقرر کردیا ہے تاکہ جن جانوروں کا رزق ہم نے عطا کیا ہے ان پر نام خدا کا ذکر کریں پھر تمہارا خدا صرف خدائے واحد ہے تم اسی کے اطاعت گزار بنو اور ہمارے گڑگڑانے والے بندوں کو بشارت دے دو. جن کے سامنے ذکر خدا آتا ہے تو ان کے دل لرز جاتے ہیں اور وہ جو مصیبت پر صبر کرنے والے اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور ہم نے جو رزق دیا ہے اس میں سے ہماری راہ میں خرچ کرنے والے ہیں.

Tafseer

									۳۴ وَلِکُلِّ اٴُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِیَذْکُرُوا اسْمَ اللهِ عَلیٰ مَا رَزَقَھُمْ مِنْ بَھِیمَةِ الْاٴَنْعَامِ فَإِلَھُکُمْ إِلَہٌ وَاحِدٌ فَلَہُ اٴَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِینَ
۳۵ الَّذِینَ إِذَا ذُکِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُھُمْ وَالصَّابِرِینَ عَلیٰ مَا اٴَصَابَھُمْ وَالْمُقِیمِی الصَّلَاةِ وَمِمَّا رَزَقْنَاھُمْ یُنْفِقُونَ


ترجمہ

۳۴۔ ہر ایک امت کے لئے ہم نے ایک قربان گاہ مقرر کی ہے تاکہ وہ روزی کے طور پر دیئے جانے والے جوپایوں پر (ان کی قربانی کرتے ہوئے) خدا کا نام لیں اور تمھارا خدا معبودَ یکتا ہے ۔ اس کے حضور سرتسلیم خم کرو اور منکسر وبرباد لوگوں کو خوش خبری سنادو۔
۳۵۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ جب الله کا نام لیا جائے تو ان کے دل خوف الٰہی سے معمور ہوجاتے ہیں، اور انھیں جو مصیبتیں پہنچتی ہیں اُن پر صابر اور مضبوط رہتے ہیں اور یہ لوگ نماز قائم کرنے والے ہیں اور انھیں جو روزی دی گئی ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔