Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حج / آیه 31 - 33

										
																									
								

Ayat No : 31-33

: الحج

حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ ۚ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ ۳۱ذَٰلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ ۳۲لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ ۳۳

Translation

اللہ کے لئے مخلص اور باطل سے کترا کر رہو اور کسی طرح کا شرک اختیار نہ کرو کہ جو کسی کو اس کا شریک بناتا ہے وہ گویا آسمان سے گر پڑتا ہے اور اسے پرندہ اچک لیتا ہے یا ہوا کسی دور دراز جگہ پر لے جاکر پھینک دیتی ہے. یہ ہمارا فیصلہ ہے اور جو بھی اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے گا یہ تعظیم اس کے دل کے تقویٰ کا نتیجہ ہوگی. تمہارے لئے ان قربانی کے جانوروں میں ایک مقررہ مدّت تک فائدے ہی فائدے ہیں اس کے بعد ان کی جگہ خانہ کعبہ کے پاس ہے.

Tafseer

									۳۱ حُنَفَاءَ لِلّٰہِ غَیْرَ مُشْرِکِینَ بِہِ وَمَنْ یُشْرِکْ بِاللهِ فَکَاٴَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفُہُ الطَّیْرُ اٴَوْ تَھْوِی بِہِ الرِّیحُ فِی مَکَانٍ سَحِیقٍ
۳۲ ذٰلِکَ وَمَنْ یُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللهِ فَإِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوبِ
۳۳ لَکُمْ فِیھَا مَنَافِعُ إِلَی اٴَجَلٍ مُسَمًّی ثُمَّ مَحِلُّھَا إِلَی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ


ترجمہ

۳۱۔ (مناسک حج بجالاوٴ) اس طرح کہ صرف الله ہی کے لئے خالص رہو۔ کسی کو اس کا شریک قرار نہ دو اور جو شرک کرے گا، گویا کہ آسمان سے گرتے ہوئے ایسے پرندے (فضا میں) اُچک لیتے ہیں یا آندھی کے جھکڑا سے دور دراز اڑا لے جاتے ہیں ۔
۳۲۔ (مناسک حج اسی طرح ہیں) اور جو شعائر الله کا احترام کرے تو یہ عمل تقوائے دل کی علامت ہے ۔
۳۳۔ ایک خاص وقت (ان کے ذبح ہونے کے دن) تک قربانی کے جانوروںمیں تمھارے لئے فائدے ہیں ۔ محترم اور قدیمی خانہء کعبہ ان کی جگہ ہے (عمرہٴ مفردہ کی صورت میں قربانی کی جگہ خود مکہ ہے، جبکہ حج کی صورت میں منیٰ ہے جو مکّہ کے نواح میں واقع ہے ۔