سوره حج / آیه 19 - 24
هَٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِنْ نَارٍ يُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ ۱۹يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ ۲۰وَلَهُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ ۲۱كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ ۲۲إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ ۲۳وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَىٰ صِرَاطِ الْحَمِيدِ ۲۴
یہ مومن و کافر دو باہمی دشمن ہیں جنہوں نے پروردگار کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا ہے پھر جو لوگ کافر ہیں ان کے واسطے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے اور ان کے سروں پر گرما گرم پانی انڈیلا جائے گا. جس سے ان کے پیٹ کے اندر جو کچھ ہے اور ان کی جلدیں سب گل جائیں گی. اور ان کے لئے لوہے کے گرز مہیاّ کئے گئے ہیں. جب یہ جہنمّ کی تکلیف سے نکل بھاگنا چاہیں گے تو دوبارہ اسی میں پلٹا دیئے جائیں گے کہ ابھی اور جہنمّ کا مزہ چکّھو. بیشک اللہ صاحبان هایمان اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں میں داخل کرتا ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہوتی ہیں انہیں ان جنتوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور ان کا لباس اس جنّت میں ریشم کا لباس ہوگا. اور انہیں پاکیزہ قول کی طرف ہدایت دی گئی ہے اور انہیں خدائے حمید کے راستہ کی طرف رہنمائی کی گئی ہے.
۱۹ ھٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِی رَبِّھِمْ فَالَّذِینَ کَفَرُوا قُطِّعَتْ لَھُمْ ثِیَابٌ مِنْ نَارٍ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُئُوسِھِمْ الْحَمِیمُ
۲۰ یُصْھَرُ بِہِ مَا فِی بُطُونِھِمْ وَالْجُلُودُ
۲۱ وَلَھُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِیدٍ
۲۲ کُلَّمَا اٴَرَادُوا اٴَنْ یَخْرُجُوا مِنْھَا مِنْ غَمٍّ اٴُعِیدُوا فِیھَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِیقِ
۲۳ إِنَّ اللهَ یُدْخِلُ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِھَا الْاٴَنْھَارُ یُحَلَّوْنَ فِیھَا مِنْ اٴَسَاوِرَ مِنْ ذَھَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُھُمْ فِیھَا حَرِیرٌ
۲۴ وَھُدُوا إِلَی الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَھُدُوا إِلَی صِرَاطِ الْحَمِیدِ
ترجمہ
۱۹۔ یہ دو مخالف گروہ ہیں، جنھوں نے اپنے روردگار کے بارے میں آپس میں جھگڑا کیا، پس جو منکر رہے، ان کے لئے آگ کے کپڑے تیار جائیں گے اور ان کے سروں پر کھولتا ہوا مائع انڈیلا جائے گا ۔
۲۰۔ جو ان کے جسموں کے اندر باہر کے حصول کو پگھلاکے کو رکھ دے گا ۔
۲۱۔ ان کے لئے آہنی گرز ہیں ۔
۲۲۔ جب وہ دوزخ کی عقوبتوں سے نکلنا چاہیں گے، انھیں اس میں پھر لوٹا دیا جائے گا کہ جلانے والے عذاب کا مزہ چکھو۔
۲۳۔ ایمان لانے اور اعمالِ صالح کرنے والوں کو الله فردوس بریں کے باغات میں بھیج دے گا، جہاں درختوں کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، انھیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں انھیں ریشمی پوشاک عطا کی جائے گی ۔
۲۴۔ اور انھیں پاکیزہ باتوں کی ہدایت دی جائے گی اور ان کی راہنمائی الله اس راستے کی طرف کی جائے گی جو قابل ستائش ہے ۔