Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حج / آیه 5 - 7

										
																									
								

Ayat No : 5-7

: الحج

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَيِّنَ لَكُمْ ۚ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ۖ وَمِنْكُمْ مَنْ يُتَوَفَّىٰ وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَىٰ أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا ۚ وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنْبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ ۵ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۶وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ ۷

Translation

اے لوگو اگر تمہیں دوبارہ اٹھائے جانے میں شبہ ہے تو یہ سمجھ لو کہ ہم نے ہی تمہیں پہلے خاک سے بنایا ہے پھر نطفہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کے لوتھڑے سے جس میں سے کوئی مکمل ہوجاتا ہے اور کوئی ناقص ہی رہ جاتا ہے تاکہ ہم تمہارے اوپر اپنی قدرت کو واضح کردیں ہم جس چیز کو جب تک چاہتے ہیں رحم میں رکھتے ہیں اس کے بعد تم کو بچہ بناکر باہر لے آتے ہیں پھر زندہ رکھتے ہیں تاکہ جوانی کی عمر تک پہنچ جاؤ اور پھر تم میں سے بعض کو اٹھالیا جاتا ہے اور بعض کو پست ترین عمر تک باقی رکھا جاتا ہے تاکہ علم کے بعد پھر کچھ جاننے کے قابل نہ رہ جائے اور تم زمین کو مردہ دیکھتے ہو پھر جب ہم پانی برسادیتے ہیں تو وہ لہلہانے لگتی ہے اور ابھرنے لگتی ہے اور ہر طرح کی خوبصورت چیز اگانے لگتی ہے. یہ اس لئے ہے کہ وہ اللہ خدائے برحق ہے اور وہی مفِدوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے. اور قیامت یقینا آنے والی ہے اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے اور اللہ قبروں سے مفِدوں کو اٹھانے والا ہے.

Tafseer

									۵ یَااٴَیُّھَا النَّاسُ إِنْ کُنْتُمْ فِی رَیْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَیْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَیِّنَ لَکُمْ وَنُقِرُّ فِی الْاٴَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَی اٴَجَلٍ مُسَمًّی ثُمَّ نُخْرِجُکُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا اٴَشُدَّکُمْ وَمِنْکُمْ مَنْ یُتَوَفَّی وَمِنْکُمْ مَنْ یُرَدُّ إِلَی اٴَرْذَلِ الْعُمُرِ لِکَیْلَایَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَیْئًا وَتَرَی الْاٴَرْضَ ھَامِدَةً فَإِذَا اٴَنزَلْنَا عَلَیْھَا الْمَاءَ اھْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَاٴَنْبَتَتْ مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَھِیجٍ
۶ ذٰلِکَ بِاٴَنَّ اللهَ ھُوَ الْحَقُّ وَاٴَنَّہُ یُحْیِ الْمَوْتیٰ وَاٴَنَّہُ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ
۷ وَاٴَنَّ السَّاعَةَ آتِیَةٌ لَارَیْبَ فِیھَا وَاٴَنَّ اللهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ


ترجمہ

۵۔ اے لوگو! تمھیں قیامت کے آنے میں کوئی شک ہے (تو اس نکتے پر ذرا غور کرلو کہ) ہم نے تمھیں مٹی سے، نطفے سے، پھر جمے ہوئے خُون سے، پھر مضغہ (گوشت کے لوتھڑے) جو کبھی تو کِسی شکل وصورت کا حامل ہوتا اور کبھی نہیں پیدا کیا ہے تاکہ تم جان لو، (کہ ہم ہر چیز پر قادر ہیں) پھر جنین کی صورت میں رحم مادر میں ایک مدت رکھا (اور کبھی کسی کو ساقط کردیا) اس کے بعد بچے کی صورت میں تمھیں پیدا کیا تاکہ پختگی اور بلوغت وکمال تک پہنچ سکو، اس دوران میں کئی ایک مرجاتے ہیں اور دوسرے اس قدر عمر پاتے ہیں کہ بڑھاپے کے انتہائی بُرے مرحلے تک جاپہنچتے ہیں اور اپنی تمام تر معلومات اور تجربہ کو کھوبیٹھتے ہیں اور (اور دوسری طرف) تو دیکھے گا کہ زمین خُشک اور مردہ ہوتی ہے، ہم اس پر بارش برساتے ہیں تو اس میں زندگی پیدا ہوجاتی ہے اور نوع بہ نوع ہری بھری لہلہاتی کھیتیاں اگاتی ہے ۔
۶۔ یہ اس لئے کہ تمھیں پتہ چل جائے کہ الله برحق ہے، مردوں کو زندہ کرتا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے ۔
۷۔ اور یہ کہ قیامت بہرحال آئے گی، جس میں کِسی قسم کا کوئی شک نہیں اور قبروں میں جتنے لوگ ہوں گے الله ان کو زندہ کرے گا ۔