سوره حج / آیه 3 - 4
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَانٍ مَرِيدٍ ۳كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَنْ تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ ۴
اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو بغیر جانے بوجھے خدا کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کا اتباع کرلیتے ہیں. ان کے بارے میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ جو شیطان کو اپنا دوست بنائے گا شیطان اسے گمراہ کردے گا اور پھر جہنمّ کے عذاب کی طرف رہنمائی کردے گا.
۳ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یُجَادِلُ فِی اللهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَیَتَّبِعُ کُلَّ شَیْطَانٍ مَرِیدٍ
۴ کُتِبَ عَلَیْہِ اٴَنَّہُ مَنْ تَوَلاَّہُ فَاٴَنَّہُ یُضِلُّہُ وَیَھْدِیہِ إِلَی عَذَابِ السَّعِیرِ
ترجمہ
۳۔ کچھ لوگ ایسے کہ جو بغیر کسی علم ودانش کے خدا کے بارے میں مجادلہ کرنے لگتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں ۔
۴۔ اس کے لئے لکھا جا چکا ہے کہ جو شخص بھی اس کی ولایت و سرپرستی میں جاتا ہے وہ اسے یقیناً گمراہ کردیتا ہے اور جلا ڈالنے والی آگ کی طرف اس کی رہنمائی کرتی ہے ۔