سوره طه / آیه 65 - 69
قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ نَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ ۶۵قَالَ بَلْ أَلْقُوا ۖ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَىٰ ۶۶فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسَىٰ ۶۷قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَىٰ ۶۸وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ ۶۹
ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی تم اپنے جادو کو پھینکو گے یا ہم لوگ پہل کریں. موسٰی نے کہا کہ نہیں تم ابتدا کرو ایک مرتبہ کیا دیکھا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں جادو کی بنا پر ایسی لگنے لگیں جیسے سب دوڑ رہی ہوں. تو موسٰی نے اپنے دل میں (قوم کی گمراہی کا) خوف محسوس کیا. ہم نے کہا کہ موسٰی ڈرو نہیں تم بہرحال غالب رہنے والے ہو. اور جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو یہ ان کے سارے کئے دھرے کو چن لے گا ان لوگوں نے جو کچھ کیا ہے وہ صرف جادوگر کی چال ہے اور بس اور جادوگر جہاں بھی جائے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا.
۶۵۔ قالو ایٰا موسٰی امّآ ان تلقی وامّا ٓ ان نکون اوّل من القٰی
۶۶ ۔ قال بل القوا فاذ حبالھم وعصیھم یخیل الیہ من سحرھم انھا تسعٰی
۶۷۔ فاوجسافی نفسہ خیفة موسٰی
۶۸۔ قلنالاتخف انک انت الاعلیٰ
۶۹۔ والق مافی یمینک تلقف ماصنعو ا انما صنعو اکید سٰحر ولایفلح الساحر حیث اتٰی
ترجمہ
۵۶۔ (جادوگروں نے ) کہااے موسٰی ! کیاتو پہلے (اپنے عصاکو ) پھنکے گا یاپہلے ہم پھینکیں ؟
۶۶۔ (موسٰی نے )کہاپہلے تم پھنکو ں،تو فوراًہی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے وجہ سے اسے ایسی نظر آنے لگیں جیسے وحرکت کر رہی ہوں ۔
۶۷۔ موسٰی ۔اس وقت اپنے دل میں کچھ ڈرے ۔
۶۸۔ ہم نے کہاڈرو نہیںیقیناکامیاب تو تم ہی ہوگے ۔
۶۹۔ اور چیز تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے (زمین پر ) ڈال دو ، یہ ان تمام چیزوں کو جنہیں انہوں نے بنایاہے نگل جائے گی کیونکہ وہ توصر ف جادوگر کامکرو فریب ہی ہیں اور جادو گرجہاں بھی جائے گافلاح نہیں پائے گا ۔