Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طه / آیه 56 - 64

										
																									
								

Ayat No : 56-62

: طه

وَلَقَدْ أَرَيْنَاهُ آيَاتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ ۵۶قَالَ أَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ أَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يَا مُوسَىٰ ۵۷فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنْتَ مَكَانًا سُوًى ۵۸قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّينَةِ وَأَنْ يُحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى ۵۹فَتَوَلَّىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ أَتَىٰ ۶۰قَالَ لَهُمْ مُوسَىٰ وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ ۖ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَىٰ ۶۱فَتَنَازَعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ وَأَسَرُّوا النَّجْوَىٰ ۶۲

Translation

اور ہم نے فرعون کو اپنی ساری نشانیاں دکھلادیں لیکن اس نے تکذیب کی اور انکار کردیا. اس نے کہا کہ موسٰی تم اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے علاقہ سے اپنے جادو کے ذریعہ باہر نکال دو. اب ہم بھی ایسا ہی جادو لے آئیں گے لہذا اپنے اور ہمارے درمیان ایک وقت مقرر کردو جس کی نہ ہم مخالفت کریں اور نہ تم اور وہ وعدہ گاہ بھی ایک صاف کھلے میدان میں ہو. موسٰی نے کہا کہ تمہارا وعدہ کا دن زینت (عید) کا دن ہے اور اس دن تمام لوگ وقت چاشت اکٹھا کئے جائیں گے. اس کے بعد فرعون واپس چلا گیا اور اپنے مکر کو اکٹھا کرنے لگا اور اس کے بعد پھر سامنے آیا. موسٰی نے ان لوگوں سے کہا کہ تم پر وائے ہو اللہ پر افترا نہ کرو کہ وہ تم کو عذاب کے ذریعہ تباہ و برباد کردے گا اور جس نے اس پر بہتان باندھا وہ یقینا رسوا ہوا ہے. اس پر وہ لوگ آپس میں جھگڑا کرنے لگے اور سرگوشیوں میں مصروف ہوگئے.

Tafseer

									۵۶۔ولقد ا رینٰہ اٰیٰتنا کلھا فکذب وابی 
۵۷۔ قال تینک لتخرجنامن ارضنا ب سحرک یٰمعوسٰی 
۵۸۔ فلناتینک بسحر مّثلہ فاجعل بینناوبینک موعد الا نخلفہ نحن ولاانت مکانا سوًی 
۵۹۔ قال موعد کم یوم الزینة وان یحشرالنّاس ضحًی 
۶۰ فتولٰی فر عون فجمع کید ہ ثم اتٰی 
۶۱۔ قال لھم موسٰی ویلکن لاتفترو اعلی اللہ کذبافیسحتکم بعذاب و قد خاب من افترٰی 
۶۲ فتنازعوٓاامرھم بینھم واسرّو االنّجوٰی 
۶۳۔قالوٓا ان ھٰذٰ لسٰحرٰن یریدٰ ن ان یخرجٰکم من ارضکم بسحرھماویذھبابطریقتکم المثلیٰ 
۶۴ ۔ فاجمعو اکید کم ثم ائتوصفا وقد افلح الیوم من استعلیٰ


ترجمہ


۵۶۔ ہم نے اپنی ساری نشانیاں اسے دکھائیں اس نے تکذیب کی اور انکارکیا ۔
۵۷۔ اس نے کہا : اے موسٰی ! کیاتواس لیے آیاہے کہ ہمیں ہماری سرزمین سے اپنی اس جادو کے ذریعہ نکا ل باہر کرے ۔
۵۸۔ ہم بھی یقینی طور پر اسی جیسا جادو تیرے لیے لے آئیں گے ،ابھی سے (اس کی تاریخ معین کرلے اور ) ہمارے اور اپنے درمیان مدّت مقرر کرلے ، کہ ہم اور تم دونوں جس کی خلاف ورزی نہ کریں ، ایسی جگہ طے کرو جو سب کے لیے یکساں ہو ۔
۵۹۔ (موسٰی نے )کہا : ہمارا ، تمہارا وعدہ زینت کے دن ( روز عید ) کاہوا  شرط یہ ہے کہ سب کے سب لوگ دن چڑھتے ہی جمع ہوجائیں ۔
۶۰۔ فرعون اس مجلس سے اٹھا اور اس نے اپنے تمام مکرو فریب جمع کئے اور پھر (مقررہ دن ) ان کو لے آیا ۔
۶۱ ۔ موسٰی نے ان سے کہا : تم پروئے ہو ، خدا پر جھوٹ نہ باندھو ، کہ وہ تمہیں اپنے عذاب کے ساتھ نابود کردے گا اور ناامیدی ( اور شکست ) اسی شخص کے لیے ہے کہ جو (خدا پر افتراباندھے ۔
۶۲۔ ان کے درمیان آپس میں ا ن کے کام کے سلسلے میں نزاع پیداہوگیا اور وہ آپس میں سرکشی کے ساتھ چپکے باتیں کرنے لگے ۔
۶۳۔ انہونے کیاکہ : مسلمہ طورپر یہ دونوں کے دونوں جادوگر ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں اپنے جادو کے ذریعے تمہاری سرزمین سے نکا ل دیں اور تمہارے بلند مرتبہ دیں کو ختم کر دیں ۔
۶۴ ۔ (اب جبکہ یہ بات ہے تو ) اپنی تمام قوت و تدبیرجمع کرلو ( اور مقابلے کے میدان میں ) صف باندھ کر کھڑے ہوجاؤ اور کامیابی تو آج اسی کی ہے جو اپنی برتری ثابت کردے ۔