Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طه / آیه 37 - 41

										
																									
								

Ayat No : 37-41

: طه

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْكَ مَرَّةً أُخْرَىٰ ۳۷إِذْ أَوْحَيْنَا إِلَىٰ أُمِّكَ مَا يُوحَىٰ ۳۸أَنِ اقْذِفِيهِ فِي التَّابُوتِ فَاقْذِفِيهِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِهِ الْيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَأْخُذْهُ عَدُوٌّ لِي وَعَدُوٌّ لَهُ ۚ وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي وَلِتُصْنَعَ عَلَىٰ عَيْنِي ۳۹إِذْ تَمْشِي أُخْتُكَ فَتَقُولُ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ مَنْ يَكْفُلُهُ ۖ فَرَجَعْنَاكَ إِلَىٰ أُمِّكَ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ ۚ وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنَاكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّاكَ فُتُونًا ۚ فَلَبِثْتَ سِنِينَ فِي أَهْلِ مَدْيَنَ ثُمَّ جِئْتَ عَلَىٰ قَدَرٍ يَا مُوسَىٰ ۴۰وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي ۴۱

Translation

اور ہم نے تم پر ایک اور احسان کیا ہے. جب ہم نے تمہاری ماں کی طرف ایک خاص وحی کی. کہ اپنے بچہ کو صندوق میں رکھ دو اور پھر صندوق کو دریا کے حوالے کردو موجیں اسے ساحل پر ڈال دیں گی اور ایک ایسا شخص اسے اٹھالے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور موسٰی کا بھی دشمن ہے اور ہم نے تم پر اپنی محبت کا عکس ڈال دیا تاکہ تمہیں ہماری نگرانی میں پالا جائے. اس وقت کو یاد کرو جب تمہاری بہن جارہی تھیں کہ فرعون سے کہیں کہ کیا میں کسی ایسے کا پتہ بتاؤں جو اس کی کفالت کرسکے اور اس طرح ہم نے تم کو تمہاری ماں کی طرف پلٹا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تو ہم نے تمہیں غم سے نجات دے دی اور تمہارا باقاعدہ امتحان لے لیا پھر تم اہل مدین میں کئی برس تک رہے اس کے بعد تم ایک منزل پر آگئے اے موسٰی. اور ہم نے تم کو اپنے لئے منتخب کرلیا.

Tafseer

									۳۷۔ ولقد منناعلیک مرة ا خرٰٓی 
۳۸۔ اذاوحیناالیٰٓ امک یوحیٰٓ 
۳۹۔ ان اقذفیہ التابوت فاقذفیہ فی الیم فلیلقہ الیم بالساحل یاخذعدولی وعدولہ والقیت علیک محبة منی ولتصنع علیٰ عینی 
۴۰۔اذتمشی اختک فتقول ھل ادلّکم علیٰ من یکفلہ فر جعنٰک الیٰٓ ال امک کی تقرعینھاولاتحزن وقتلت نفسا فنجینٰک من الغمّ وفتنٰک فتونا فلبثت سنین فی ٓ اھل مدین ثم جئت علیٰ قدر یموسٰی 
۴۱۔ واصطنعتک لنفسی


ترجمه


۳۷۔ اور ایک مرتبہ بھی ہم نے تم پر احسا ن کیاتھا ۔
اس وقت جبکہ ہم نے تیری ماں کو وہ وحی کی تھی جس کی ضرورت تھی ۔
۳۹۔ کہ تم اسے صندوق میں ڈال دو اوراس کودریامیں بہادو تو دریااسے کنارے سے پر جالگائے گا (وہا ں سے ) میرادشمن اور اس کادشمن اسے اٹھالے گا اور میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت ڈال دی تھی تاکہ تم میری نگرانی میں پرورش کیے جاؤ ۔
۴۰۔ ا س وقت جبکہ تیری بہن (فرعون کے محل کے پاس ) چل رہی تھی ، اور کہہ رہی تھی کیامیں تمہیں ایک ایسے گھر کی نشاندہی کروں جو اس نومولود بچے کی کفالت کرے (اور وہاں اس کے لیے ایک اچھی دایہ ہے ) تو ہم نے پھرتیری ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں تجھ سے ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہو اور تو نے (فرعو نیوں میں سے ) ایک شخص کو قتل کردیاتوہم تجھے غم واندوہ سے نجات دی ، اور تمہیں ہرطرح سے آزمایا  اس کے بعد توکئی شال مدین کے لوگوں کے درمیان رہاپھر ایک معین وقت پر(فرمان رسالت کے حصول کے لیے ) تواس جگہ آیا ۔
۴۱۔ اور میں نے تیری اپنے لیے پرورش کی ۔