Tafseer e Namoona

Topic

											

									  امام کا تعین خدا کی طرف سے ہونا چاہئیے

										
																									
								

Ayat No : 124

: البقرة

وَإِذِ ابْتَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ۖ قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ ۱۲۴

Translation

اور اس وقت کو یاد کرو جب خدانے چند کلمات کے ذریعے ابراہیم علیھ السّلام کا امتحان لیا اور انہوں نے پورا کردیا تو اس نے کہا کہ ہم تم کو لوگوں کا امام اور قائد بنا رہے ہیں. انہوں نے عرض کی کہ میری ذریت? ارشاد ہوا کہ یہ عہدئہ امامت ظالمین تک نہیں جائے گا.

Tafseer

									زیر بحث آیت سے ضمنا یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ امام (ہر لحاظ سے لوگوں کے رہبر کے مفہوم کے اعتبارسے) خدا کی طرف سے معین ہونا چاہئیے۔ کیونکہ امامت ایک قسم کا خدائی عہد و پیمان ہے اور واضح ہے کہ جسے خدا معین کرے گا اس پیمان کے ایک طرف خود خدا ہوگا۔
یہ بھی ظاہر ہوا کہ جن لوگوں کے ہاتھ ظلم و ستم سے رنگے ہوئے ہیں اور ان کی زندگی میں کہیں ظلم کا نشان موجود ہے۔ چاہے اپنے اوپر ظلم ہی کیوں نہ ہو یہاں تک کہ ایک لحظے کے لئے بت پرستی کی ہو وہ امامت کی اہلیت نہیں رکھتے۔
اصطلاح میں کہتے ہیں کہ امام کو اپنی تمام زندگی میں معصوم ہوناچاہئیے۔
کیا خدا کے سوا کوئی صفت عصمت سے آگاہ ہوسکتاہے:۔
اگر اس معیار پر جانشین پیغمبر کا تعین کیاجائے تو حضرت علی کے علاوہ کوئی خلیفہ نہیں ہوسکتا۔
تعجب کی بات ہے کہ المنار کے مولف نے حضرت ابو حنیفہ کا ایک قول نقل کیاہے جس کے مطابق ان کا اعتقاد تھا کہ خلافت منحصرا اولاد علی کے شایان شان ہے، اسی بناء پر وہ حاکم وقت (منصور عباسی) کے خلاف مظاہرات کو جائز سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے خلفائے بنی عباس کی حکومت میں انہوں نے منصب قضاوت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 
المنار کا مولف اس کے بعد مزید لکھتاہے کہ آئمہ اربع سب کے سب اپنے وقت کی حکومتوں کے مخالف تھے اور انہیں مسلمانوں کی حکمرانی کے لئے اہل نہ سمجھتے تھے کیونکہ وہ ظالم و ستمگر تھے۔۱
لیکن یہ بات باعث تعجب ہے کہ ہمارے زمانے میں بہت سے علماء اہل سنت ظالم و جابر اور خود سر حکومتوں کی تائید کرتے ہیں اور انہیں تقویت پہنچاتے ہیں جب کہ یہ سب پر آشکار ہے کہ ان حکومتوں کے روابط ان دشمنان اسلام سے ہیں جن کا ظلم و فساد کسی سے پوشیدہ نہیں۔ صرف اتنی سی بات نہیں بلکہ انہیں اولوا الامر واجب الا طاعت سمجھتے ہیں۔

 

 


۱ المنار، ج۱، ص۴۵۸ ۴۵۷