سوره کهف / آیه 57 - 59
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ۚ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا ۖ وَإِنْ تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ فَلَنْ يَهْتَدُوا إِذًا أَبَدًا ۵۷وَرَبُّكَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ ۖ لَوْ يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ ۚ بَلْ لَهُمْ مَوْعِدٌ لَنْ يَجِدُوا مِنْ دُونِهِ مَوْئِلًا ۵۸وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَوْعِدًا ۵۹
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جسے آیات هالٰہٰیہ کی یاد دلائی جائے اور پھر اس سے اعراض کرے اور اپنے سابقہ اعمال کو بھول جائے ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ یہ حق کو سمجھ سکیں اور ان کے کانوں میں بہراپن ہے اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں گے بھی تو یہ ہرگز ہدایت حاصل نہ کریں گے. آپ کا پروردگار بڑا بخشنے والا اور صاحبِ رحمت ہے وہ اگر ان کے اعمال کا مواخذہ کرلیتا تو فورا ہی عذاب نازل کردیتا لیکن اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کردیا ہے جس وقت اس کے علاوہ یہ کوئی پناہ نہ پائیں گے. اور یہ وہ بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ان کے ظلم کی بنا پر ہلاک کردیا ہے اور ان کی ہلاکت کا ایک وقت مقرر کردیا تھا.
۵۷ وَمَنْ اٴَظْلَمُ مِمَّنْ ذُکِّرَ بِآیَاتِ رَبِّہِ فَاٴَعْرَضَ عَنْھَا وَنَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدَاہُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلیٰ قُلُوبِھِمْ اٴَکِنَّةً اٴَنْ یَفْقَھُوہُ وَفِی آذَانِھِمْ وَقْرًا وَإِنْ تَدْعُھُمْ إِلَی الْھُدیٰ فَلَنْ یَھْتَدُوا إِذًا اٴَبَدًا
۵۸ وَرَبُّکَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ لَوْ یُؤَاخِذُھُمْ بِمَا کَسَبُوا لَعَجَّلَ لَھُمَ الْعَذَابَ بَلْ لَھُمْ مَوْعِدٌ لَنْ یَجِدُوا مِنْ دُونِہِ مَوْئِلًا
۵۹ وَتِلْکَ الْقُریٰ اٴَھْلَکْنَاھُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَھْلِکِھِمْ مَوْعِدًا
ترجمہ
۵۷۔ان سے بڑھ کر کون ظالم ہے کہ جنھیں پروردگار کی آیات یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ منہ پھیر لیتے ہیں اور جو کچھ انھوں نے اپنے ہاتھ سے کیا ہوتا ہے اسے بھول جاتے ہیں ۔ ان کے دلوں پر ہم نے پردہ ڈال دیا ہے تاکہ وہ کچھ نہ سمجھیں اور ان کے کان ہم نے بھاری کردیئے ہیں (تاکہ انھیں آوازِ حق سنائی نہ دے) یہی وجہ ہے کہ اگر تم انھیں ہدایت کی طرف پکارو گے تو وہ ہرگز ہدایت حاصل نہیں کریں گے ۔
۵۸۔ اور تیرا رب بخشنے والا اور صاحبِ رحمت ہے اگر وہ انھیں ان کے اعمال کی سزا دینا چاہتا تو ان کے لیے فوراً عذاب بھیج دیتا لیکن ان کے لیے ایک وعدہ گاہ ہے کہ جہاں پہنچنے سے وہ رہ نہیں سکتے ۔
۵۹۔ یہ قریے اور آبادیاں (جنھیں تم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو) وہ ہیں کہ جب انھوں نے ظلم کیا تو ہم نے انھیں ہلاک کردیا (اور پھر بھی) ان کے ہلاکت کے لیے ہم نے میعاد مقرر کردی ۔