Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۲۔ گمراہوں کو تعاون کی دعوت نہیں دینا چاہئیے

										
																									
								

Ayat No : 50-53

: الكهف

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ ۗ أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ ۚ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلًا ۵۰مَا أَشْهَدْتُهُمْ خَلْقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَا خَلْقَ أَنْفُسِهِمْ وَمَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّينَ عَضُدًا ۵۱وَيَوْمَ يَقُولُ نَادُوا شُرَكَائِيَ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ مَوْبِقًا ۵۲وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُمْ مُوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا ۵۳

Translation

اور جب ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کرلیا کہ وہ جناّت میں سے تھا پھر تو اس نے حکم خدا سے سرتابی کی تو کیا تم لوگ مجھے چھوڑ کر شیطان اور اس کی اولاد کو اپنا سرپرست بنا رہے ہو جب کہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں یہ تو ظالمین کے لئے بدترین بدل ہے. ہم نے ان شیاطین کو نہ زمین و آسمان کی خلقت کا گواہ بنایا ہے اور نہ خود ان ہی کی خلقت کا اور نہ ہم ظالمین کو اپنا قوت بازو اور مددگار بناسکتے ہیں. اور اس دن خدا کہے گا کہ میرے ان شریکوں کو بلاؤ جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا اور وہ پکاریں گے لیکن وہ لوگ جواب بھی نہیں دیں گے اور ہم نے تو ان کے درمیان ہلاکت کی منزل قرار دے دی ہے. اور مجرمین جب جہنمّ کی آگ کو دیکھیں گے تو انہیں یہ خیال پیدا ہوگا کہ وہ اس میں جھونکے جانے والے ہیں اور اس وقت اس آگ سے بچنے کی کوئی راہ نہ پاسکیں گے.

Tafseer

									۲۔ گمراہوں کو تعاون کی دعوت نہیں دینا چاہئیے:

زیر نظر آیات میں الله کے بارے میں گفتگو ہے اور گمراہوں میں سے اس کے لیے یاور و مددگار کی نفی کی گئی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اصولی طور پر الله کسی معین و مددگار کا محتاج نہیں، چاہے کوئی گمراہ ہو یا نہ ہو لیکن یہ سب کے لیے ایک عظیم درس ہے کہ اجتماعی کاموں میں ہمیشہ ایسے لوگوں کی مدد حاصل کی جائے کہ جو خود بھی حق و عدالت کے راستے پر ہوں اور طلب اعانت کرنے والا بھی صحیح راستہ کے لئے مدد چاہے ۔ ہم نے بہت دیکھا ہے کہ نیک افراد نے معاونین کے انتخاب کے وقت صحیح توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں بہت سی مشکلات، ناکامیوں اور انحراف سے دوچار ہوئے ہیں ۔ انھیں گمراہوں اور گمراہ والوں نے گھیر لیا ہے اور یہ لوگ ان کے کام کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں ۔ آخر کار ایسے لوگوں نے ان کا سب کچھ بر باد کردیا ہے ۔
واقعہٴ کربلا میں ہے کہ دَورانِ راہ سرورِ شہیداں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ملاقات عبید الله بن حر سے ہوگئی ۔ امام(ع)، عبیدالله سے ملنے کے لیے گئے تو اس نے آپ(ع) کا بہت احترام کیا لیکن جب امام(ع) نے اسے مدد کی دعوت دی تو اس نے قسم کھا کرکہا کہ میں تو کوفے سے اسی لیے نکلاہوں کہ اس جنگ سے کنارہ کش ہوجاوٴں ۔
اس نے مزید کہا: میں جانتا ہوں کہ اگر ان لوگوں سے آپ نے جنگ کی تو سب سے پہلے آپ(ع) ہی مارے جائیں گے ۔ البتہ یہ تلوار اور گھوڑا آپ(ع) کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔
امام(ع) نے اس سے منہ پھیر لیا اور فرمایا:جب تو اپنی جان بچاتا ہے تو ہمیں تیرے مال کی ضرورت نہیں ۔
پھیر آپ(ع) نے اس آیت کی تلاوت کی:<وَمَا کُنتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّینَ عَضُدًا
یہ اس طرف اشارہ تھا کہ تو گمراہ کنندہ ہے لہٰذا تو اس قابل نہیں کہ تیرا یہ تعاون قبول کیا جائے ۔(1)
بہر حال دوست اور مددگار کا نہ ہونا برے لوگوں سے مددلینے اور انھیں اپنے گرد جمع کر لینے سے بہتر ہے ۔

 

 

(1) نور الثقلین جلد ۳ صفحہ ۲۶۸-