سوره کهف / آیه 50 - 53
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ ۗ أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ ۚ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلًا ۵۰مَا أَشْهَدْتُهُمْ خَلْقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَا خَلْقَ أَنْفُسِهِمْ وَمَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّينَ عَضُدًا ۵۱وَيَوْمَ يَقُولُ نَادُوا شُرَكَائِيَ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ مَوْبِقًا ۵۲وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُمْ مُوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا ۵۳
اور جب ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کرلیا کہ وہ جناّت میں سے تھا پھر تو اس نے حکم خدا سے سرتابی کی تو کیا تم لوگ مجھے چھوڑ کر شیطان اور اس کی اولاد کو اپنا سرپرست بنا رہے ہو جب کہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں یہ تو ظالمین کے لئے بدترین بدل ہے. ہم نے ان شیاطین کو نہ زمین و آسمان کی خلقت کا گواہ بنایا ہے اور نہ خود ان ہی کی خلقت کا اور نہ ہم ظالمین کو اپنا قوت بازو اور مددگار بناسکتے ہیں. اور اس دن خدا کہے گا کہ میرے ان شریکوں کو بلاؤ جن کی شرکت کا تمہیں خیال تھا اور وہ پکاریں گے لیکن وہ لوگ جواب بھی نہیں دیں گے اور ہم نے تو ان کے درمیان ہلاکت کی منزل قرار دے دی ہے. اور مجرمین جب جہنمّ کی آگ کو دیکھیں گے تو انہیں یہ خیال پیدا ہوگا کہ وہ اس میں جھونکے جانے والے ہیں اور اس وقت اس آگ سے بچنے کی کوئی راہ نہ پاسکیں گے.
۵۰ وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِکَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلاَّ إِبْلِیسَ کَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اٴَمْرِ رَبِّہِ اٴَفَتَتَّخِذُونَہُ وَذُرِّیَّتَہُ اٴَوْلِیَاءَ مِنْ دُونِی وَھُمْ لَکُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّالِمِینَ بَدَلًا
۵۱ مَا اٴَشْھَدْتُھُمْ خَلْقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ وَلَاخَلْقَ اٴَنفُسِھِمْ وَمَا کُنتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّینَ عَضُدًا
۵۲ وَیَوْمَ یَقُولُ نَادُوا شُرَکَائِی الَّذِینَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْھُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیبُوا لَھُمْ وَجَعَلْنَا بَیْنَھُمْ مَوْبِقًا
۵۳ وَرَاٴَی الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا اٴَنَّھُمْ مُوَاقِعُوھَا وَلَمْ یَجِدُوا عَنْھَا مَصْرِفًا
ترجمہ
۵۰۔ وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، وہ جِنّوں میں سے تھا اس لیے وہ اپنے رب کے حکم کی اطاعت سے نکل گیا (اس کے باوجود تم)میری بجائے اسے اور اس کی اولاد کو اولیاء بناتے ہو حالانکہ وہ تمھارے دشمن ہیں ظالم لوگ بہت برا بدل اپنا تے ہیں ۔
۵۱۔ میں نے آسمانوں اور زمین کی خلقت کے وقت انھیں نہیں بلایا تھا اور نہ خود انھیں پیدا کرتے وقت انھیں شریک کیا تھا اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار نہیں بناتا ۔
۵۲۔ اس دن کا سوچو کہ جب اللہ کہے گا کہ اب انھیں آواز دو جنھیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے (تاکہ وہ تمھاری مدد کو آئیں)لیکن انھیں جتنا بھی پکاریں وہ ان کی کچھ نہ سنیں گے اور ہم ان دونوں کے درمیان مرکزِ ہلاکتت بنادیں گے ۔
۵۳۔ اور سارے مجرم (جہنم کی)آگ دیکھیں گے اور یقین کرلیں گے کہ انھیں آگ میں ڈالا جائے گا اور آگ ان پر ڈالی جائے گی اور انھیں اس سے بچ نکلنے کی کوئی راہ سمجھائی نہ دے گی ۔