Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره کهف / آیه 47 - 49

										
																									
								

Ayat No : 47-49

: الكهف

وَيَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَى الْأَرْضَ بَارِزَةً وَحَشَرْنَاهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًا ۴۷وَعُرِضُوا عَلَىٰ رَبِّكَ صَفًّا لَقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّنْ نَجْعَلَ لَكُمْ مَوْعِدًا ۴۸وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَٰذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا ۚ وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا ۗ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا ۴۹

Translation

اور قیامت کا دن وہ ہوگا جب ہم پہاڑوں کو حرکت میں لائیں گے اور تم زمین کو بالکل کھلا ہوا دیکھو گے اور ہم سب کو اس طرح جمع کریں گے کہ کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے. اور سب تمہارے پروردگارکے سامنے صف بستہ پیش کئے جائیں گے اورارشاد ہوگا کہ تم آج اسی طرح آئے ہو جس طرح ہم نے پہلی مرتبہ تمہیں پیدا کیا تھا لیکن تمہارا خیال تھا کہ ہم تمہارے لئے کوئی وعدہ گاہ نہیں قرار دیں گے. اور جب نامئہ اعمال سامنے رکھا جائے گا تو دیکھو گے کہ مجرمین اس کے مندرجات کو دیکھ کر خوفزدہ ہوں گے اور کہیں گے کہ ہائے افسوس اس کتاب نے تو چھوٹا بڑا کچھ نہیں چھوڑا ہے اور سب کو جمع کرلیا ہے اور سب اپنے اعمال کو بالکل حاضر پائیں گے اور تمہارا پروردگار کسی ایک پر بھی ظلم نہیں کرتا ہے.

Tafseer

									۴۷ وَیَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَتَرَی الْاٴَرْضَ بَارِزَةً وَحَشَرْنَاھُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْھُمْ اٴَحَدًا
۴۸ وَعُرِضُوا عَلیٰ رَبِّکَ صَفًّا لَقَدْ جِئْتُمُونَا کَمَا خَلَقْنَاکُمْ اٴَوَّلَ مَرَّةٍ بَلْ زَعَمْتُمْ اٴَلَّنْ نَجْعَلَ لَکُمْ مَوْعِدًا
۴۹ وَوُضِعَ الْکِتَابُ فَتَرَی الْمُجْرِمِینَ مُشْفِقِینَ مِمَّا فِیہِ وَیَقُولُونَ یَاوَیْلَتَنَا مَالِ ھٰذَا الْکِتَابِ لَایُغَادِرُ صَغِیرَةً وَلَاکَبِیرَةً إِلاَّ اٴَحْصَاھَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلَایَظْلِمُ رَبُّکَ اٴَحَدًا

ترجمہ
۴۷۔ اس دن کا سوچو جب ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تو دیکھے گا کہ زمین کھلے میدان کی مانند ہوگی اور ہم ان سب(انسانوں)کو محشور کریں گے اور کسی کو نظر انداز نہیں کریں گے ۔
۴۸۔ وہ سب صف بستہ تیرے رب کے حضور پیش ہوں گے(اور انھیں کہا جائے گا) تم سب کو اسی ہمارے پاس آنا پڑا جس طرح ابتداء میں ہم نے تمھیں پیدا کیا تھا جبکہ تمھارا یہ گمان تھا کہ ہ تمھارے لیے کوئی وقت مقرر نہیں گریں گے ۔
۴۹۔ اور(سب انسانوں کے نامہٴ اعمال کی) کتاب وہاں رکھ دی جائے تو گنہگاروں کو دیکھے گا کہ وہ اس میں کچھ لکھا ہے اسے دیکھ دیکھ کر ڈریں گے اور کہیں گے ہائے ہماری شامت، یہ کیسی کتاب ہے کہ جو کسی چھوٹے بڑے عمل کو شمار کیے بغیر نہیں چھوڑتی اور وہ اپنے تمام اعمال کو موجود پائیں گے اور تیرا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا ۔