Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره کهف / آیه 19 - 20

										
																									
								

Ayat No : 19-20

: الكهف

وَكَذَٰلِكَ بَعَثْنَاهُمْ لِيَتَسَاءَلُوا بَيْنَهُمْ ۚ قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ ۖ قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۚ قَالُوا رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا أَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هَٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنْظُرْ أَيُّهَا أَزْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَأْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا ۱۹إِنَّهُمْ إِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِي مِلَّتِهِمْ وَلَنْ تُفْلِحُوا إِذًا أَبَدًا ۲۰

Translation

اور اس طرح ہم نے انہیں دوبارہ زندہ کیا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال کریں تو ایک نے کہا کہ تم نے کتنی مدت توقف کیا ہے تو سب نے کہا کہ ایک دن یا اس کا ایک حصہّ ان لوگوں نے کہا کہ تمہارا پروردگار اس مدّت سے بہتر باخبر ہے اب تم اپنے سکے دے کر کسی کو شہر کی طرف بھیجو وہ دیکھے کہ کون سا کھانا بہتر ہے اور پھر تمہارے لئے رزق کا سامان فراہم کرے اور وہ آہستہ جائے اورکسی کو تمہارے بارے میں خبر نہ ہونے پائے. یہ اگرتمہارے بارے میں باخبر ہوگئے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں بھی اپنے مذہب کی طرف پلٹا لیں گے اور اس طرح تم کبھی نجات نہ پاسکو گے.

Tafseer

									۱۹ وَکَذٰلِکَ بَعَثْنَاھُمْ لِیَتَسَائَلُوا بَیْنَھُمْ قَالَ قَائِلٌ مِنْھُمْ کَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا یَوْمًا اٴَوْ بَعْضَ یَوْمٍ قَالُوا رَبُّکُمْ اٴَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَابْعَثُوا اٴَحَدَکُمْ بِوَرِقِکُمْ ھٰذِہِ إِلَی الْمَدِینَةِ فَلْیَنظُرْ اٴَیُّھَا اٴَزْکَی طَعَامًا فَلْیَاٴْتِکُمْ بِرِزْقٍ مِنْہُ وَلْیَتَلَطَّفْ وَلَایُشْعِرَنَّ بِکُمْ اٴَحَدًا
۲۰ إِنَّھُمْ إِنْ یَظْھَرُوا عَلَیْکُمْ یَرْجُمُوکُمْ اٴَوْ یُعِیدُوکُمْ فِی مِلَّتِھِمْ وَلَنْ تُفْلِحُوا إِذًا اٴَبَدًا


ترجمہ

۱۹۔ اسی طرح ہم نے انھیں (نیند سے) اٹھایا تاکہ وہ ایک دوسرے سے پوچھیں ۔ اُن میں سے ایک نے کہا، کتنی مدت سوئے ہو، انھوں نے کہا: ایک دن یا ایک دن کا کچھ حصّہ (اور چونکہ انھیں اپنے سونے کی مدت ٹھیک طرح سے معلوم نہ تھی لہٰذا) کہنے لگے: تمھارا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ تم کتنی مدت سوئے ہو ۔ تمھارے پاس جو سکّہ ہے اب وہ دے کر کسی کو شہر کی طرف بھیجو تاکہ وہ دیکھے کہ سب سے پاکیزہ کھانا جہاں سے ملتا ہو وہاں سے وہ کھانے کے لئے کچھ لے آئے لیکن اُسے چاہیے کہ بڑی احتیاط سے کام لے، کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کو تمھارے بارے میں کچھ بتا بیٹھے ۔
۲۰۔ کیونکہ اگر انھیں تمھارے بارے میں پتہ چل گیا تو وہ تمھیں سنگسار کردیں گے یا اپنے دین کی طرف پھیر لیں گے اور اگر ایسا ہوگیا تو پھر تم کبھی فلاح کا منھ نہیں دیکھ پاوٴگے ۔