Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره کهف / آیه 17 - 18

										
																									
								

Ayat No : 17-18

: الكهف

وَتَرَى الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ تَزَاوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَتْ تَقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمْ فِي فَجْوَةٍ مِنْهُ ۚ ذَٰلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ ۗ مَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ وَلِيًّا مُرْشِدًا ۱۷وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًا وَهُمْ رُقُودٌ ۚ وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ ۖ وَكَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيدِ ۚ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا وَلَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًا ۱۸

Translation

اور تم دیکھو گے کہ آفتاب جب طلوع کرتا ہے تو ان کے غارسے داہنی طرف کترا کر نکل جاتا ہے اور جب ڈوبتا ہے توبائیں طرف جھک کر نکل جاتا ہے اور وہ وسیع مقام پر آرام کررہے ہیں-یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جس کو خدا ہدایت دے دے وہی ہدایت هیافتہ ہے اور جس کو وہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے کوئی راہنما اور سرپرست نہ پاؤ گے. اور تمہارا خیال ہے کہ وہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ عالهِ خواب میں ہیں اورہم انہیں داہنے بائیں کروٹ بھی بدلوارہے ہیں اور ان کا کتا ّڈیوڑھی پر دونوں ہاتھ پھیلائے ڈٹا ہوا ہے اگر تم ان کی کیفیت پر مطلع ہوجاتے تو اُلٹے پاؤں بھاگ نکلتے اورتمہارے دل میں دہشت سما جاتی.

Tafseer

									۱۷ وَتَرَی الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ تَتَزَاوَرُ عَنْ کَھْفِھِمْ ذَاتَ الْیَمِینِ وَإِذَا غَرَبَتْ تَقْرِضُھُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَھُمْ فِی فَجْوَةٍ مِنْہُ ذٰلِکَ مِنْ آیَاتِ اللهِ مَنْ یَھْدِ اللهُ فَھُوَ الْمُھْتَدِ وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَہُ وَلِیًّا مُرْشِدًا
۱۸ وَتَحْسَبُھُمْ اٴَیْقَاظًا وَھُمْ رُقُودٌ وَنُقَلِّبُھُمْ ذَاتَ الْیَمِینِ وَذَاتَ الشِّمَالِ وَکَلْبُھُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْہِ بِالْوَصِیدِ لَوْ اطَّلَعْتَ عَلَیْھِمْ لَوَلَّیْتَ مِنْھُمْ فِرَارًا وَلَمُلِئْتَ مِنْھُمْ رُعْبًا


ترجمہ

۱۷۔ جب سورج نکلتا ہے تو تُو دیکھے گا کہ ان کی (غار کے) دائیں طرف جھک کے نکلتا ہے اور وقتِ غروب بائیں جانب کو اور وہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ پر موجود ہیں ۔ یہ الله کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جس شخص کی ہدایت الله کرے در حقیقت وہی ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ بھٹکادے تو پھر تجھے اس کا کوئی سرپرست و راہنما نہیں ملے گا ۔
۱۸۔ (اور اگر تو انھیں دیکھتا تو) سمجھتا کہ وہ نیند میں مستغرق تھے اور ہم انھیں دائیں بائیں کروٹ بدلواتے تھے (تاکہ ان کا جسم صحیح وسالم رہے) اور اُن کے کتّے نے غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاوٴں پھیلا رکھے تھے (اور نگہبانی کر رہا تھا) اور تُو اگر انھیں دیکھتا تو بھاگ کھڑا ہوتا اور سرتا پا وحشت زدہ ہوجاتا ۔