Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره کهف / آیه 1 - 5

										
																									
								

Ayat No : 1-5

: الكهف

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجًا ۜ ۱قَيِّمًا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِنْ لَدُنْهُ وَيُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًا ۲مَاكِثِينَ فِيهِ أَبَدًا ۳وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ۴مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَائِهِمْ ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ ۚ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا ۵

Translation

ساری حمد اس خدا کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی ہے اور اس میں کسی طرح کی کجی نہیں رکھی ہے. اسے بالکل ٹھیک رکھا ہے تاکہ اس کی طرف سے آنے والے سخت عذاب سے ڈرائے اورجو مومنین نیک اعمال کرتے ہیں انہیں بشارت دے دوکہ ان کے لئے بہترین اجر ہے. وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں. اورپھر ان لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرایئے جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو اپنا فرزند بنایا ہے. اس سلسلے میں نہ انہیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو-یہ بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکل رہی ہے کہ یہ جھوٹ کے علاوہ کوئی بات ہی نہیں کرتے.

Tafseer

									بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۱ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اٴَنزَلَ عَلیٰ عَبْدِہِ الْکِتَابَ وَلَمْ یَجْعَلْ لَہُ عِوَجَا
۲ قَیِّمًا لِیُنذِرَ بَاٴْسًا شَدِیدًا مِنْ لَدُنْہُ وَیُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِینَ الَّذِینَ یَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ اٴَنَّ لَھُمْ اٴَجْرًا حَسَنًا
۳ مَاکِثِینَ فِیہِ اٴَبَدًا
۴ وَیُنذِرَ الَّذِینَ قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا
۵ مَا لَھُمْ بِہِ مِنْ عِلْمٍ وَلَالِآبَائِھِمْ کَبُرَتْ کَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اٴَفْوَاہِھِمْ إِنْ یَقُولُونَ إِلاَّ کَذِبًا


ترجمہ
اللہ کے نام سے جو رحمان اور رحیم ہے ۔

۱۔ حمد مخصوص ہے اللہ کے لیے جس نے اپنے (برگزیدہ)بندے پر یہ (آسمانی)کتاب نازل کی اور اس میں کسی قسم کی کوئی کجی نہ رکھی۔
۲۔ وہ کتاب کہ جو ثابت، مستقیم اور دوسری کتب کی نگہبان ہے تاکہ (برے کام انجام دینے والوں کو)اس کے شدید عذاب سے ڈرائے اور نیک عمل انجام دینے والے مومنین کو بشارت دے کہ ان کے لیے اچھا اجر ہے ۔
۳۔(وہی بہشت بریں کہ)جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
۴۔ اور (نیز)انہیں ڈرائے کہ جو کہتے ہیں کہ خدا نے (اپنے لیے)بیٹا انتخاب کیا ہے ۔
۵۔ نہ انہیں (ہرگز)اس بات پر یقین ہے نہ ان کے آباؤ اجداد کو، یہ بہت بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے ۔ یقیناً وہ جھوٹ کہتے ہیں ۔