سوره اسراء / آیه 96 - 97
قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا ۹۶وَمَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ ۖ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِهِ ۖ وَنَحْشُرُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ عُمْيًا وَبُكْمًا وَصُمًّا ۖ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَاهُمْ سَعِيرًا ۹۷
کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کے لئے خدا کافی ہے کہ وہی اپنے بندوں کے حالات سے باخبر ہے اور ان کی کیفیات کا دیکھنے والا ہے. اور جس کو خدا ہدایت د ے دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جس کو گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے اس کے علاوہ کوئی مددگار نہ پاؤ گے اور ہم انہیں روز قیامت منہ کے بل گونگے اندھے بہرے محشور کریں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ّہوگا کہ جس کی آگ بجھنے بھی لگے گی تو ہم شعلوں کو مزید بھڑکا دیں گے.
۹۶ قُلْ کَفیٰ بِاللهِ شَھِیدًا بَیْنِی وَبَیْنَکُمْ إِنَّہُ کَانَ بِعِبَادِہِ خَبِیرًا بَصِیرًا
۹۷ وَمَنْ یَھْدِ اللهُ فَھُوَ الْمُھْتَدِی وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَھُمْ اٴَوْلِیَاءَ مِنْ دُونِہِ وَنَحْشُرُھُمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ عَلیٰ وَجُوہِھِمْ عُمْیًا وَبُکْمًا وَصُمًّا مَاٴْوَاھُمْ جَھَنَّمُ کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنَاھُمْ سَعِیرًا
ترجمہ
۹۶۔کہہ دو: یہی کافی ہے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں کے بارے میں آگاہ اور بینا ہے ۔
۹۷۔جسے خدا ہدایت دے وہی حقیقی ہدایت یافتہ ہے اور جس شخص کو (اس کے اعمال کے باعث) وہ گمراہی میں ڈال دے، ایسے لوگوں کے لیے تو اللہ کے سوا کسی کو ہادی و سرپرست نہیں پائے گا اور روز قیامت ان لوگوں کو ہم اوندھے منہ محشور کریں گے، اس حال میں کہ وہ اندھے، گونگے اور بہرے ہوں گے ۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور جس وقت اس کی آگ بجھنے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے ۔