سوره نحل/ آیه 68 - 69
وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ ۶۸ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ۚ يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ۶۹
اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کو اشارہ دیا کہ پہاڑوں اور درختوں اور گھروں کی بلندیوں میں اپنے گھر بنائے. اس کے بعد مختلف پھلوں سے غذا حاصل کرے اور نرمی کے ساتھ خدائی راستہ پر چلے جس کے بعد اس کے شکم سے مختلف قسم کے مشروب برآمد ہوں گے جس میں پورے عالم انسانیت کے لئے شفا کا سامان ہے اور اس میں بھی فکر کرنے والی قوم کے لئے ایک نشانی ہے.
۶۸۔وَاٴَوْحَی رَبُّکَ إِلَی النَّحْلِ اٴَنْ اتَّخِذِی مِنْ الْجِبَالِ بُیُوتًا وَمِنْ الشَّجَرِ وَمِمَّا یَعْرِشُونَ۔
۶۹۔ ثُمَّ کُلِی مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُکِی سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً یَخْرُجُ مِنْ بُطُونِہَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ اٴَلْوَانُہُ فِیہِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ إِنَّ فِی ذَلِکَ لآَیَةً لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُونَ ۔
ترجمہ :
۶۸۔ تیرےپر وردگار نے ( نظام فطرت کے تحت) شہد کی مکھی کو وحی کی کہ پہاڑوں میں ، درختوں میں اور جو عر شے لوگ بناتے ہیں ان میں گھر بنانا۔
۶۹۔ اور پھر تمام پھلوں سے کھا اور جو راستے تیرے پر وردگار نے تیرے لئے معین کئے ہیں ان میں راحت سے چل پھر ۔ ان کے بطن سے پینے کی ایک خاص چیز نکلتی ہے اس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں کے لئے شفا ء ہے ۔ اس امر میں اہل فکر و نظر کے لئے بڑی نشانی ہے ۔