سوره نحل/ آیه 65 - 67
وَاللَّهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ ۶۵وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِلشَّارِبِينَ ۶۶وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۶۷
اور اللہ ہی نے آسمان سے پانی برسایا ہے اور اس کے ذریعہ زمین کو مردہ ہونے کے بعد دوبارہ زندہ کیا ہے اس میں بھی بات سننے والی قوم کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں. اور تمہارے لئے حیوانات میں بھی عبرت کا سامان ہے کہ ہم ان کے شکم سے گوبر اور خون کے درمیان سے خالص دودھ نکالتے ہیں جو پینے والوں کے لئے انتہائی خوشگوار معلوم ہوتا ہے. اور پھر خرمہ اور انگور کے پھلوں سے وہ شیرہ نکالتے ہیں جس سے تم نشہ اور بہترین رزق سب کچھ تیار کرلیتے ہو اس میں بھی صاحبان هعقل کے لئے نشانیاں پائی جاتی ہیں.
۶۵۔ وَاللهُ اٴَنزَلَ مِنْ السَّمَاءِ مَاءً فَاٴَحْیَا بِہِ الْاٴَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا إِنَّ فِی ذَلِکَ لآَیَةً لِقَوْمٍ یَسْمَعُونَ ۔
۶۶۔ وَإِنَّ لَکُمْ فِی الْاٴَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِیکُمْ مِمَّا فِی بُطُونِہِ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِلشَّارِبِینَ ۔
۶۷۔ وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِیلِ وَالْاٴَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْہُ سَکَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا إِنَّ فِی ذَلِکَ لآَیَةً لِقَوْمٍ یَعْقِلُونَ۔
ترجمہ
۶۵۔ اللہ نے آسمان سے پانی نازل کیا اوراور جب زمین مردہ ہو چکی تھی اسے پھر سے حیات بخشی اس میں اس قوم کے لئے واضح نشانی ہے جو سننے والے کان رکھتی ہے ۔
۶۶۔اور چوپایوں کے وجود میں تمہارے لئے عبرت( کے درس)ہیں ۔ ان کے شکم کے اندر سے ہم تمہارے پینے کے لئے ہضم شدہ غذا اور خون میں سے خالص اور پسند یدہ دودھ فراہم کرتے ہیں ۔
۶۷۔ کھجور اور انگور کے درختوں کے میووں سے شراب(ناپاک) اور اچھا رزق حاصل کرتے ہو۔ اس میں عقل و دانائی سے کام لینے والی قوم کے لئے روشن نشانی ہے ۔