Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 61 - 64

										
																									
								

Ayat No : 61-64

: النحل

وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَٰكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ۖ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ ۶۱وَيَجْعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكْرَهُونَ وَتَصِفُ أَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ الْحُسْنَىٰ ۖ لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَأَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ ۶۲تَاللَّهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَىٰ أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۶۳وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۙ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۶۴

Translation

اگر خدا لوگوں سے ان کے ظلم کا مواخذہ کرنے لگتا تو روئے زمین پر ایک رینگنے والے کو بھی نہ چھوڑتا لیکن وہ سب کو ایک معین مدّت تک کے لئے ڈھیل دیتا ہے اس کے بعد جب وقت آجائے گا تو پھر نہ ایک ساعت کی تاخیر ہوگی اور نہ تقدیم. یہ خدا کے لئے وہ قرار دیتے ہیں جو خود اپنے لئے ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں یہ غلط بیانی بھی کرتی ہیں کہ آخرت میں ان کے لئے نیکی ہے حالانکہ یقینی طور پر ان کے لئے جہّنم اور یہ سب سے پہلے ہی ڈالے جائیں گے. اللہ کی اپنی قسم کہ ہم نے تم سے پہلے مختلف قوموں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے کاروبار کو ان کے لئے آراستہ کردیا اور وہی آج بھی ان کا سرپرست ہے اور ان کے لئے بہت بڑا دردناک عذاب ہے. اور ہم نے آپ پر کتاب صرف اس لئے نازل کی ہے کہ آپ ان مسائل کی وضاحت کردیں جن میں یہ اختلاف کئے ہوئے ہیں اور یہ کتاب صاحبان هایمان کے لئے مجسمئہ ہدایت اور رحمت ہے.

Tafseer

									۶۱۔ وَلَوْ یُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِھِمْ مَا تَرَکَ عَلَیْھَا مِنْ دَابَّةٍ وَلَکِنْ یُؤَخِّرُھُمْ إِلَی اٴَجَلٍ مُسَمًّی فَإِذَا جَاءَ اٴَجَلُھُمْ لاَیَسْتَاٴْخِرُونَ سَاعَةً وَلاَیَسْتَقْدِمُونَ۔
۶۲۔ وَیَجْعَلُونَ لِلَّہِ مَا یَکْرَھُونَ وَتَصِفُ اٴَلْسِنَتُھُمْ الْکَذِبَ اٴَنَّ لَھُمْ الْحُسْنَی لاَجَرَمَ اٴَنَّ لَھُمْ النَّارَ وَاٴَنَّھُمْ مُفْرَطُونَ ۔
۶۳۔ تَاللهِ لَقَدْ اٴَرْسَلْنَا إِلَی اٴُمَمٍ مِنْ قَبْلِکَ فَزَیَّنَ لَھُمْ الشَّیْطَانُ اٴَعْمَالَھُمْ فَھُوَ وَلِیُّھُمْ الْیَوْمَ وَلَھُمْ عَذَابٌ اٴَلِیمٌ ۔
۶۴۔ وَمَا اٴَنزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتَابَ إِلاَّ لِتُبَیِّنَ لَھُمْ الَّذِی اخْتَلَفُوا فِیہِ وَھُدًی وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ یُؤْمِنُونَ ۔


ترجمہ

۶۱۔ اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے سزا دے تو مشیت ِ زمین پر چلنے والا کوئی باقی نہ رہے لیکن وہ ایک عرصے تک انھیں موٴخر کر دیتا ہے البتہ جب ان کی اجل آپہنچی ہے تو پھر وہ نہ ساعت بھر تا خیر کرتے ہیں او رنہ گھڑی بر تقدیم کرتے ہیں ۔ 
۶۲۔وہ خدا کے لئے وہ کچھ قرار دیتے ہیں کہ جسے خود ناپسند کرتے ہیں ( یعنی بیٹیاں) اس کے باوجود جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا انجام نیک ہے ، ناچار ان کے لئے آگ ہے اور وہ ( آتش جہنم کی طرف)پیش قدمی کرنے والے ہیں ۔ 
۶۳۔ بخدا تجھ سے پہلے ہم نے امتوں کی طرف نبی بھیجے لیکن شیطان نے (ان امتوں کو) ان کے اعمال انھیں سجا بنا کر دکھائے اور آجوہی ان کا ولی ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
۶۴۔ہم نے قرآن تجھ پر ناز ل نہیں کیا مگر اس لئے کہ جس امر میں وہ اختلاف کرتے ہیں تو ان سے بیان کردے اور یہ ان کے لئے ہدایت و رحمت ہے جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ۔