سوره نحل/ آیه 51 - 55
وَقَالَ اللَّهُ لَا تَتَّخِذُوا إِلَٰهَيْنِ اثْنَيْنِ ۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ۵۱وَلَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَهُ الدِّينُ وَاصِبًا ۚ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَتَّقُونَ ۵۲وَمَا بِكُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنَ اللَّهِ ۖ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْأَرُونَ ۵۳ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْكُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ ۵۴لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۵۵
اور اللہ نے کہہ دیا ہے کہ خبردار دو خدا نہ بناؤ کہ اللہ صرف خدائے واحد ہے لہذا مجھ ہی سے ڈرو. اور اسی کے لئے زمین و آسمان کی ہر شے ہے اور اسی کے لئے دائمی اطاعت بھی ہے تو کیا تم غیر خدا سے بھی ڈرتے ہو. اور تمہارے پاس جو بھی نعمت ہے وہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے اور اس کے بعد بھی جب تمہیں کوئی تکلیف چھولیتی ہے تو تم اسی سے فریاد کرتے ہو. اور جب وہ تکلیف کو دور کردیتاہے تو تم میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کا شریک بنانے لگتا ہے. تاکہ ان نعمتوں کا انکار کردیں جو ہم نے انہیں عطا کی ہیں خیر چند روز اور مزے کرلو اس کے بعد انجام معلوم ہی ہوجائے گا.
۵۱۔ وَقَالَ اللهُ لاَتَتَّخِذُوا إِلَھَیْنِ اثْنَیْنِ إِنَّمَا ھُوَ إِلَہٌ وَاحِدٌ فَإِیَّایَ فَارْھَبُونِی۔
۵۲۔ وَلَہُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضِ وَلَہُ الدِّینُ وَاصِبًا اٴَفَغَیْرَ اللهِ تَتَّقُونَ ۔
۵۳۔ وَمَا بِکُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْ اللهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّکُمْ الضُّرُّ فَإِلَیْہِ تَجْاٴَرُونَ ۔
۵۴۔ ثُمَّ إِذَا کَشَفَ الضُّرَّ عَنْکُمْ إِذَا فَرِیقٌ مِنْکُمْ بِرَبِّھِمْ یُشْرِکُونَ ۔
۵۵۔ لِیَکْفُرُوا بِمَا آتَیْنَاھُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ
۵۱۔اور اللہ نے حکم دیا ہے کہ دو خداوٴں کا انتخاب نہ کرو ( تمہارا ) معبود صرف ایک ہے ۔ صرف مجھ سے ( اور میرے عذاب سے ) ڈرو۔
۵۲۔جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، اسی کا ہے اور دین ( اور دینی قانون ) ہمیشہ اسی کا ہے تو کیا اس کے غیر سے ڈرتے ہو؟
۵۳۔تمہارے پاس جو کچھ بھی نعمتیں ہیں سب خدا کی طرف سے ہیں اور پھر جب تمہیں پریشانیون ( اور تکالیف ) پہنچتی ہیں تو اسی کو پکارتے ہو۔
۵۴۔اور جب وہ رنج و تکلیف تم سے دور کردیتا ہے تو تم میں سے بعض پنے پر ور دگار کے لئے شریک ماننے لگتے ہیں ۔
۵۵۔(چھوڑوانھیں) ہم نے انھیں جو نعمتیں دی ہیں ان کا کفران کرلیں اور چند دن ( اس دنیا وی مال و متاع سے )فائدہ اٹھالیں ۔ پس عنقریب جان لوگے ( کہ تمہارا انجام کار تمہیں کہا کھینچ لے آیا ہے ) ۔