Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 48 - 50

										
																									
								

Ayat No : 48-50

: النحل

أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَىٰ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ يَتَفَيَّأُ ظِلَالُهُ عَنِ الْيَمِينِ وَالشَّمَائِلِ سُجَّدًا لِلَّهِ وَهُمْ دَاخِرُونَ ۴۸وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَالْمَلَائِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۴۹يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۩ ۵۰

Translation

کیا ان لوگوں نے ان مخلوقات کو نہیں دیکھا ہے جن کا سایہ داہنے بائیں پلٹتا رہتا ہے کہ سب اسی کی بارگاہ میں تواضع و انکسار کے ساتھ سجدہ ریز ہیں. اور اللہ ہی کے لئے آسمان کی تمام چیزیں اور زمین کے تمام چلنے والے اور ملائکہ سجدہ ریز ہیں اور کوئی استکبار کرنے والا نہیں ہے. یہ سب اپنے پروردگار کی برتری اور عظمت سے خوفزدہ ہیں اور اسی کے امر کے مطابق کام کررہے ہیں.

Tafseer

									۴۸۔ اٴَوَلَمْ یَرَوْا إِلَی مَا خَلَقَ اللهُ مِنْ شَیْءٍ یَتَفَیَّاٴُ ظِلاَلُہُ عَنْ الْیَمِینِ وَالشَّمَائِلِ سُجَّدًا لِلَّہِ وَھُمْ دَاخِرُونَ ۔
۴۹۔ وَلِلَّہِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الْاٴَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَالْمَلاَئِکَةُ وَھُمْ لاَیَسْتَکْبِرُونَ ۔
۵۰۔ یَخَافُونَ رَبَّھُمْ مِنْ فَوْقِھِمْ وَیَفْعَلُونَ مَا یُؤْمَرُونَ ۔


ترجمہ

۴۸۔ کیا انھوں نے مخلوق خد اکو نہیں دیکھا کہ ان کے سائے کس طرح دائیں بائیں سے حرکت کرتے ہیں اور وہ خضوع و خشوع سے اللہ کو سجدہ کرتے ہیں ۔ 
۴۹۔( نہ صرف ان مخلوق کے سائے بلکہ ) آسمانوں اور زمین میں چلنے والے تمام اور ملائکہ خدا کے حضور سجدہ کرتے ہیں اور ان میں کسی قسم کا کوئی تکبر نہیں ہے ۔ 
۵۰۔وہ اپنے پر وردگار ( کی نا فرمانی) سے ڈرتے ہیں کہ جو ان کا حاکم ہے اور جس چیز پر وہ مامور ہیں اسے انجام دیتے ہیں ۔