سوره نحل/ آیه 43 - 44
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ ۚ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ۴۳بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ ۗ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ۴۴
اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مذِدوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور ان کی طرف بھی وحی کرتے رہے ہیں تو ان سے کہئے کہ اگر تم نہیں جانتے ہو تو جاننے والوں سے دریافت کرو. اور ہم نے ان رسولوں کو معجزات اور کتابوں کے ساتھ بھیجا ہے اور آپ کی طرف بھی ذکر کو (قرآن)نازل کیا ہے تاکہ ان کے لئے ان احکام کو واضح کردیں جو ان کی طرف نازل کئے گئے ہیں اور شاید یہ اس بارے میں کچھ غور و فکر کریں.
۴۳۔ وَمَا اٴَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ إِلاَّ رِجَالاً نُوحِی إِلَیْھِمْ فَاسْاٴَلُوا اٴَھْلَ الذِّکْرِ إِنْ کُنْتُمْ لاَتَعْلَمُونَ ۔
۴۴۔ بِالْبَیِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَاٴَنزَلْنَا إِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَیْہِمْ وَلَعَلَّھُمْ یَتَفَکَّرُونَ ۔
ترجمہ
۴۳۔ ہم نے تجھ سے پہلے بھی ایسے مرد کہ جن پر وحی نازل کی، کے سواکسی کو نہیں بھیجا ، اگر تم نہیں جانتے تو باخبر لوگوں سے پوچھ لو ۔
۴۴۔ ( اور وہ لوگ جو ) واضح دلائل اور ( گزشتہ انبیاء کی ) کتب سے (آگاہ ہیں )اور ہم نے اس ذکر ( قرآن) کو تجھ پر نازل کیا تاکہ لوگوں کی طرف جو کچھ ہم نے بھیجا ہے وہ ان سے بیان کرو شاید وہ غرو رفکر کریں۔