Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 14 - 18

										
																									
								

Ayat No : 14-18

: النحل

وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا وَتَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۱۴وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَارًا وَسُبُلًا لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۱۵وَعَلَامَاتٍ ۚ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ ۱۶أَفَمَنْ يَخْلُقُ كَمَنْ لَا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ۱۷وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَحِيمٌ ۱۸

Translation

اور وہی وہ ہے جس نے سمندروں کو مّسخردیا ہے تاکہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاسکو اور پہننے کے لئے زینت کا سامان نکال سکو اور تم تو دیکھ رہے ہو کہ کشتیاں کس طرح اس کے سینے کو چیرتی ہوئی چلی جارہی ہیں اور یہ سب اس لئے بھی ہے کہ تم اس کے فضل و کرم کو تلاش کرسکو اور شاید اسی طرح اس کے شکر گزار بندے بھی بن جاؤ. اور اس نے زمین میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دئے تاکہ تمہیں لے کر اپنی جگہ سے ہٹ نہ جائے اور نہریں اور راستے بنادئے تاکہ منزل سفر میں ہدایت پاسکو. اور علامات معین کردیں اور لوگ ستاروں سے بھی راستے دریافت کرلیتے ہیں. کیا ایسا پیدا کرنے والا ان کے جیسا ہوسکتا ہے جو کچھ نہیں پیدا کرسکتے آخر تمہیں ہوش کیوں نہیں آرہا ہے. اور تم اللہ کی نعمتوں کو شمار بھی کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے ہو بیشک اللہ بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے.

Tafseer

									۱۴ وَھُوَ الَّذِی سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاٴْکُلُوا مِنْہُ لَحْمًا طَرِیًّا وَتَسْتَخْرِجُوا مِنْہُ حِلْیَةً تَلْبَسُونَھَا وَتَرَی الْفُلْکَ مَوَاخِرَ فِیہِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِہِ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ 
۱۵۔ وَاٴَلْقَی فِی الْاٴَرْضِ رَوَاسِیَ اٴَنْ تَمِیدَ بِکُمْ وَاٴَنْھَارًا وَسُبُلاً لَّعَلَّکُمْ تَھْتَدُونَ ۔
۱۶۔ وَعَلاَمَاتٍ وَبِالنَّجْمِ ھُمْ یَھْتَدُونَ ۔
۱۷۔ اٴَفَمَنْ یَخْلُقُ کَمَنْ لاَیَخْلُقُ اٴَفَلاَتَذَکَّرُونَ ۔
۱۸۔ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللهِ لاَتُحْصُوہَا إِنَّ اللهَ لَغَفُورٌ رَحِیمٌ ۔

 


ترجمہ
 


۱۴۔وہ ذات وہی ہے جس نے ( تمہارے لئے ) دریا کو مسخر کیا تاکہ اس سے تازہ گوشت کھا سکو اور لباس کے لئے اس سے وسائل ِ زینت نکالو اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ وہ دریا کا سینہ چیر تی ہیں تاکہ تم ( تجارت کر سکو اور ) فضل ِخدا سے بہرہ مند ہو شاید تم اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرو ۔ 
۱۵۔اور اس نے زمین میں محکم اور مضبوط پہاڑوں کو گاڑ دیا تاکہ تمہیں اس کی حرکت اور لرزنے سے محفوظ رکھے اور اس نے دریا پیدا کئے اور راستے بنائے تاکہ تمہیں ہدایت حاصل ہو ۔ 
۱۶۔ اور اس نے نشانیاں پیدا کیں اور ( رات کے وقت ) ان ( لوگوں ) کی ستاروں کے ذریعے راہنمائی کی گئی ہے ۔
۱۷۔کہ خلق کرنے والا اس کی مانند ہے جو خلق نہیں کرتا کیا تم خیال نہیں کرتے ۔ 
18 اور اگر تم نعمات ِ خدا کو گننا چاہو تو ہر گز شمار نہیں کر پاوٴ گے ۔ اللہ غفور و رحیم ہے ۔