Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره نحل/ آیه 9 - 13

										
																									
								

Ayat No : 9-13

: النحل

وَعَلَى اللَّهِ قَصْدُ السَّبِيلِ وَمِنْهَا جَائِرٌ ۚ وَلَوْ شَاءَ لَهَدَاكُمْ أَجْمَعِينَ ۹هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً ۖ لَكُمْ مِنْهُ شَرَابٌ وَمِنْهُ شَجَرٌ فِيهِ تُسِيمُونَ ۱۰يُنْبِتُ لَكُمْ بِهِ الزَّرْعَ وَالزَّيْتُونَ وَالنَّخِيلَ وَالْأَعْنَابَ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ۱۱وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ وَالنُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِأَمْرِهِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ۱۲وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ ۱۳

Translation

اور درمیانی راستہ کی ہدایت خدا کی اپنی ذمہ داری ہے اور بعض راستے کج بھی ہوتے ہیں اور وہ چاہتا تو تم سب کو زبردستی راہ راست پر لے آتا. وہ وہی خدا ہے جس نے آسمان سے پانی نازل کیا ہے جس کا ایک حصّہ پینے والا ہے اور ایک حصّے سے درخت پیدا ہوتے ہیں جن سے تم جانوروں کو چراتے ہو. وہ تمہارے لئے زراعت,زیتون,خرمے,انگور اور تمام پھل اسی پانی سے پیدا کرتا ہے - اس امر میں بھی صاحبانِ فکر کے لئے اس کی قدرت کی نشانیاں پائی جاتی ہیں. اور اسی نے تمہارے رات دن اور آفتاب و ماہتاب سب کو مسخر کردیا ہے اور ستارے بھی اسی کے حکم کے تابع ہیں بیشک اس میں بھی صاحبانِ عقل کے لئے قدرت کی بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں. اور جو کچھ تمہارے لئے اس زمین کے اندر مختلف رنگوں میں پیدا کیا ہے اس میں بھی عبرت حاصل کرنے والی قوم کے لئے اس کی نشانیاں پائی جاتی ہیں.

Tafseer

									۹۔ وَعَلَی اللهِ قَصْدُ السَّبِیلِ وَمِنْھَا جَائِرٌ وَلَوْ شَاءَ لَھَدَاکُمْ اٴَجْمَعِینَ۔
۱۰۔ھُوَ الَّذِی اٴَنزَلَ مِنْ السَّمَاءِ مَاءً لَکُمْ مِنْہُ شَرَابٌ وَمِنْہُ شَجَرٌ فِیہِ تُسِیمُونَ ۔
۱۱۔ یُنْبِتُ لَکُمْ بِہِ الزَّرْعَ وَالزَّیْتُونَ وَالنَّخِیلَ وَالْاٴَعْنَابَ وَمِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ إِنَّ فِی ذَلِکَ لآَیَةً لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُونَ ۔
۱۲۔ وَسَخَّرَ لَکُمْ اللَّیْلَ وَالنَّھَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِاٴَمْرِہِ إِنَّ فِی ذَلِکَ لآَیَاتٍ لِقَوْمٍ یَعْقِلُونَ ۔
۱۳۔ وَمَا ذَرَاٴَ لَکُمْ فِی الْاٴَرْضِ مُخْتَلِفًا اٴَلْوَانُہُ إِنَّ فِی ذَلِکَ لآَیَةً لِقَوْمٍ یَذَّکَّرُونَ ۔


ترجمہ
 


۹۔خدا کے ذمہ ہے کہ وہ بندوں کو راہ راست کی نشاندہی کرے البتہ بعض راستے گمراہی کے ہیں اور اگر خدا چاہے تو تم سب کو ( جبری طور) ہدایت کرے ( لیکن مجبور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ) ۔
۱۰۔وہ وہی ہے جس نے آسمان سے پانی بھیجا کہ جسے تم پیتے ہو نیز یہ پودے اور درخت بھی اسے سے اگتے ہیں کہ جنھیں چرنے کے لئے تم اپنے جانور لے کر جاتے ہو ۔
۱۱۔اس( بارش کے پانی ہی ) سے خدا تمہاری کھیتیاں اگاتا ہے اسی سے وہ تمہارے لئے زیتون ، کھجور انگور اور ہر قسم کے پھل اگا تا ہے ۔ یقینا گور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں واضح نشانی موجود ہے ۔
۱۲۔ اس نے رات و دن اور سورج و چاند کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے نیز ستاربھی اس کے حکم سے تمہارے لئے مسخر ہیں اس میں ان لوگوں کے لئے (عظمت ِخدا کی ) نشانیاں ہیں جو اپنی عقل سے کام لیتے ہیں ۔ 
۱۳۔ (ان کے علاوہ ) جو رنگا رنگ مخلوق اس زمین میں پیدا کی گئی ہے اسے بھی ( تمہارے حکم کے سامنے ) مسخر کردیا گیا ہے اس میں ان لوگوں کے لئے واضح نشانی ہے جو متذکر ہوتے ہیں ۔