سوره نحل/ آیه 3 - 8
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ تَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۳خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُبِينٌ ۴وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ۵وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسْرَحُونَ ۶وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ ۚ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ ۷وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ۸
اسی خدا نے زمین و آسمان کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور وہ ان کے شریکوں سے بہت بلند و بالاتر ہے. اس نے انسان کو ایک قطرہ نجس سے پیدا کیا ہے مگر پھر بھی وہ کّھلم کھلّا جھگڑا کرنے والا ہوگیا ہے. اور اسی نے چوپایوں کو بھی پیدا کیا ہے جن میں تمہارے لئے گرم لباس اور دیگر منافع کا سامان ہے اور بعض کو تو تم کھاتے بھی ہو. اور تمہارے لئے ان ہی جانوروں میں سے زینت کا سامان ہے جب تم شام کو انہیں واپس لاتے ہو اور صبح کو چراگاہ کی طرف لے جاتے ہو. اور یہ حیوانات تمہارے بوجھ کو اٹھا کر ان شہروں تک لے جاتے ہیں جہاں تک تم جان جونکھوں میں ڈالے بغیرنہیں پہنچ سکتے تھے بیشک تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور مہربان ہے. اور اس نے گھوڑے خچر اور گدھے کو پیدا کیا تاکہ اس پر سواری کرو اور اسے زینت بھی قرار دو اور وہ ایسی چیزوں کو بھی پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں ہے.
۳۔ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضَ بِالْحَقِّ تَعَالَی عَمَّا یُشْرِکُونَ۔
۴۔ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَاھُوَ خَصِیمٌ مُبِینٌ۔
۵۔ وَالْاٴَنْعَامَ خَلَقَھَا لَکُمْ فِیھَا دِفْءٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْھَا تَاٴْکُلُونَ ۔
۶۔ وَلَکُمْ فِیھَا جَمَالٌ حِینَ تُرِیحُونَ وَحِینَ تَسْرَحُونَ ۔
۷۔ وَتَحْمِلُ اٴَثْقَالَکُمْ إِلَی بَلَدٍ لَمْ تَکُونُوا بَالِغِیہِ إِلاَّ بِشِقِّ الْاٴَنفُسِ إِنَّ رَبَّکُمْ لَرَئُوفٌ رَحِیمٌ۔
۸۔ وَالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیرَ لِتَرْکَبُوھا وَزِینَةً وَیَخْلُقُ مَا لاَتَعْلَمُونَ ۔
ترجمہ
۳۔اس نے آسمان اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور وہ اس سے بالاتر ہے کہ اس کے لئے شریک بناتے ہیں ۔
۴۔ اس نے انسان کو ایک بے حیثیت نطفے سے پیدا کیا اور آخر کار وہ ایک موجود فصیح اور اپنا واضح مدافع قرار پایا ۔
۵۔اور اس نے چوپایوں کو پیدا کیا جبکہ ان سے تمہیں لباس اور دیگر منافع حاصل ہوتے ہیں اور تم ان کے گوشت میں سے کھاتے ہو ۔
۶۔اور تمہارے لئے ان میں زینت اور شکوہ ہے جس وقت انھیں ان کی آرام گاہ کی طرف لوٹا تے ہو اور جب ( صبح کے وقت)انھیں صحرا کی جانب بھیجتے ہو ۔
۷۔وہ تمہارے بھاری بوجھ ایسے مقام تک اٹھا لے جاتے ہیں جہاں تک تم بغیر مشقت کے ساتھ نہیں پہنچ سکتے کیونکہ تمہارا پر ورگار روٴف و رحیم ہے ۔
۸۔اور ( اسی طرح ) اس نے گھوڑوں ، خچروں اور گدھوں کو پیدا کیا ہے کہ تم ان پر سوار ہو سکو اور وہ تمہاری زینت کا سبب بھی ہوں اور وہ ( نقل و حمل کے ) دیگر ذرائع پیدا کرے گا کہ جنہیں تم نہیں جانتے ۔