سوره حجر / آیه 92 - 99
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ۹۲عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۹۳فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ۹۴إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ ۹۵الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ۹۶وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ ۹۷فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ السَّاجِدِينَ ۹۸وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ۹۹
لہذا آپ کے پروردگار کی قسم کہ ہم ان سے اس بارے میں ضرور سوال کریں گے. جو کچھ وہ کیا کرتے تھے. پس آپ اس بات کا واضح اعلان کردیں جس کا حکم دیا گیا ہے اور مشرکین سے کنارہ کش ہوجائیں. ہم ان استہزائ کرنے والوں کے لئے کافی ہیں. جو خدا کے ساتھ دوسرا خدا قرار دیتے ہیں اور عنقریب انہیں ان کا حال معلوم ہوجائے گا. اور ہم جانتے ہیں کہ آپ ان کی باتوں سے دل تنگ دل ہورہے ہیں. تو اب اپنے پروردگار کے حمدکی تسبیح کیجئے اور سجدہ گزاروں میں شامل ہوجایئے. اور اس وقت تک اپنے رب کی عبادت کرتے رہئے جب تک کہ موت نہ آجائے.
۹۲۔ فَوَرَبِّکَ لَنَسْاٴَلَنّھُمْ اٴَجْمَعِینَ
۹۳۔ عَمَّا کَانُوا یَعْمَلُون۔
۹۴۔ فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَاٴَعْرِضْ عَنْ الْمُشْرِکِینَ۔
۹۵۔ إِنَّا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَھْزِئِینَ۔
۹۶۔ الَّذِینَ یَجْعَلُونَ مَعَ اللهِ إِلَھًا آخَرَ فَسَوْفَ یَعْلَمُون۔
۹۷۔ وَلَقَدْ نَعْلَمُ اٴَنَّکَ یَضِیقُ صَدْرُکَ بِمَا یَقُولُون۔
۹۸۔ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَکُنْ مِنْ السَّاجِدِینَ۔
۹۹۔ وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتَّی یَاٴْتِیَکَ الْیَقِینُ ۔
ترجمہ
۹۲۔تیرے پروردگار کی قسم ہم ان سب سے سوال کریں گے ۔
۹۳۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔
۹۴۔ جس چیز کے لئے مامور ہو اسے واضح طورپر بیان کرو اورمشرکین سے رخ پھیر لو( اور ان کی پر وانہ کرو) ۔
۹۵ ۔ہم تمسخر اڑانے والوںکے شر سے دو رکھیں گے۔
۹۶۔وہ کہ جنہوں نے خدا کے ساتھ اور خدا بنا رکھے ہیں لیکن وہ جلدی ہی جان جائیں گے ۔
۹۷۔ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ کہتے ہیں اس پر تیرا سینہ تنگ ہو جاتا ہے (او ر تجھے سخت پریشان کرتے ہیں ) ۔
۹۸۔( اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے )اپنے پروردگار کی تسبیح کر ، حمد وثنا کر اور سجدہ گزاروں میں سے ہو جا ۔
۹۹۔اپنے پروردگار کی عبادت کر یہاں تک کہ یقین ( موت) آجائے۔