Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۳۔” متوسم “ اورر”مومن “ کے درمیان واسطہ

										
																									
								

Ayat No : 76-77

: الحجر

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُقِيمٍ ۷۶إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ ۷۷

Translation

اور یہ بستی ایک مستقل چلنے والے راستہ پر ہے. اور بیشک اس میں بھی صاحبانِ ایمان کے لئے نشانیاں ہیں.

Tafseer

									۳۔” متوسم “ اورر”مومن “ کے درمیان واسطہ: مندرجہ بالا آیات میں ہم دیکھا ہے کہ کبھی فرمایاگیا ہے کہ قوم لوط کے عبرت انگیز انجام میں ”متوسمین “ کے لئے نشانیاں ہیں اور کبھی ارشاد ہوتا ہے ” موٴمنین “ کے لئے ۔ ان دونوں تعبیروں کے درمیان ہم آہنگی دکھائی دیتی ہے وہ یہ کہ حقیقی ”مومنین “” متوسم“ یعنی صاحب فراست ، فوراً بات کی تہہ تک پہنچ جانے والے اور بہت سمجھدار ہوتے ہیں ۔
ایک ر وایت میں امام باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ(علیہ السلام) سے ”” ان فی ٰلک لٰا یٰة للمتوسمین “ کی تفسیر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (علیہ السلام) نے فرمایا :
اس سے مراد امت اسلامی ہے ۔
اس کے بعد مزید فرمایا:
قال رسول اللہ : اتقوا فراسة الموٴمن ، فانہ ینظر بنور اللہ عز وجل 
رسول اللہ نے فرمایا: مومن کی فرست سے ڈرو کیونکہ وہ نور الہٰی سے دیکھتا ہے ۔ 1
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
متوسمین آئمہ ہیں ۔( نور الثقلین جلد ۳ صفحہ ۲۳۔)
حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے منقول ہے :
رسول اکرم متوسم تھے ، ان کے بعد میں ہوں اور میرے بعد میری اولاد اور ذریت سے امام ہیں ۔ (نور الثقلین جلد ۳ صفحہ ۲۳) ۔

 

 

 


۱۔ نور الثقلین جلد ۳ صفحہ ۲۳۔