سوره حجر / آیه 19 - 21
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْزُونٍ ۱۹وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ ۲۰وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَعْلُومٍ ۲۱
اور ہم نے زمین کو پھیلادیا ہے اور اس میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں اور ہر چیز کو معینہ مقدار کے مطابق پیدا کیا ہے. اور اس میں تمہارے لئے بھی اسبابِ معیشت قرار دئے ہیں اور ان کے لئے بھی جن کے تم رازق نہیں ہو. اور کوئی شے ایسی نہیں ہے جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم ہر شے کو ایک معین مقدار میں ہی نازل کرتے ہیں.
۱۹۔ وَالْاٴَرْضَ مَدَدْنَاھَا وَاٴَلْقَیْنَا فِیھَا رَوَاسِیَ وَاٴَنْبَتْنَا فِیھَا مِنْ کُلِّ شَیْءٍ مَوْزُونٍ۔
۲۰۔ وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیھَا مَعَایِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَہُ بِرَازِقِینَ۔
۲۱۔ وَإِنْ مِنْ شَیْءٍ إِلاَّ عِنْدَنَا خَزَائِنُہُ وَمَا نُنَزِّلُہُ إِلاَّ بِقَدَرٍ مَعْلُومٍ
ترجمہ
۱۹۔اورہم نے زمین کو پھیلایا اور اس میں ثابت پہاڑ ڈالے اورتمام موزوں نباتات میں سے اس میں اگایا ۔
۲۰۔اور ہم نے تمہارے لئے طرح طرح کے وسائل زندگی فراہم کئے اور اسی طرح ان کے لئے بھی جنھیں تم روزی نہیں دے سکتے ۔
۲۱۔تمام چیزوں کے خزانے ہمارے پاس ہیں لیکن ہم معین انداز سے سوا اسے نازل نہیں کرتے۔