سوره حجر / آیه 1 - 5
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ ۱رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ ۲ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ۳وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ ۴مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ ۵
الرۤ - یہ کتابِ خدا اور قرآنِ مبین کی آیات ہیں. ایک دن آنے والا ہے جب کفار بھی یہ تمنا کریں گے کہ کاش ہم بھی مسلمانِ ہوتے. انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کھائیں پئیں اور مزے اڑائیں اور امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رہیں عنقریب انہیں سب کچھ معلوم ہوجائے گا. اور ہم نے کسی قریہ کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ایک میعاد مقرر کردی تھی. کوئی امّت نہ اپنے وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۱۔الر تِلْکَ آیَاتُ الْکِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِین۔
۲۔ رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِینَ کَفَرُوا لَوْ کَانُوا مُسْلِمِینَ ۔
۳۔ ذَرْھُمْ یَاٴْکُلُوا وَیَتَمَتَّعُوا وَیُلْھِھِمْ الْاٴَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُونَ ۔
۴۔ وَمَا اٴَھْلَکْنَا مِنْ قَرْیَةٍ إِلاَّ وَلَھَا کِتَابٌ مَعْلُومٌ ۔
۵۔ مَاتَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَھَا وَمَا یَسْتَاخِرُوْنَ۔
ترجمہ
رحیم و رحمن خدا کے نام سے
۱۔ الٓر۔ یہ کتاب اور قرآن مبین کی آیات ہیں ۔
۲۔(جس وقت) کافر (اپنے اعمال کے برے آثار دیکھیں گے )کس قدر آرزو کریں گے ، کہ وہ مسلمان ہوتے ۔
۳۔ چھوڑو انھیں ۔ وہ کھالیں ، فائدہ اٹھالیں اور آرزوئیں انھیں غافل کردیں ، لیکن وہ بہت جلد سمجھ لیں گے ۔
۴۔ ہم نے کسی شہر و دیار ( کے باسیوں ) کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ وہ اجل معین ( اور تغیر ناپذیر زمانہ ) رکھتے تھے ۔
۵۔ کوئی گروہ اپنی اجل سے آگے بڑھ سکتا ہے نہ پیچھے ہٹ سکتا ہے ۔