Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ابراهیم / آیه 46- 52

										
																									
								

Ayat No : 46-52

: ابراهيم

وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ ۴۶فَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ ۴۷يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ ۖ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ۴۸وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ ۴۹سَرَابِيلُهُمْ مِنْ قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ النَّارُ ۵۰لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۵۱هَٰذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ ۵۲

Translation

اور ان لوگوں نے اپنا سارا مکر صرف کردیا اور خدا کی نگاہ میں ان کا سارا مکر ہے اگرچہ ان کا مکر ایسا تھا کہ اس سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائیں. تو خبردار تم یہ خیال بھی نہ کرنا کہ خدا اپنے رسولوں سے کئے ہوئے وعدہ کی خلاف ورزی کرے گا اللہ سب پر غالب اور بڑا انتقام لینے والا ہے. اس دن جب زمین دوسری زمین میں تبدیل ہوجائے گی اور آسمان بھی بدل دیئے جائیں گے اور سب خدائے واحد و قہار کے سامنے پیش ہوں گے. اور تم اس دن مجرمین کو دیکھو گے کہ کس طرح زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں. ان کے لباس قطران کے ہوں گے اور ان کے چہروں کو آگ ہر طرف سے ڈھانکے ہوئے ہوگی. تاکہ خدا ہر نفس کو اس کے کئے کا بدلہ دے دے کہ وہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے. بیشک یہ قرآن لوگوں کے لئے ایک پیغام ہے تاکہ اسی کے ذریعہ انہیں ڈرایا جائے اور انہیں معلوم ہوجائے کہ خدا ہی خدائے واحد و یکتا ہے اور پھر صاحبانِ عقل نصیحت حاصل کرلیں.

Tafseer

									۴۶۔ وَ قَدْ مَکَرُوا مَکْرَھُمْ وَ عِنْدَ اللَّہِ مَکْر ھُمْ وَ إِنْ کانَ مَکْرُھُمْ لِتَزُولَ مِنْہُ الْجِبالُ ۔
۴۷۔ فَلا تَحْسَبَنَّ اللَّہَ مُخْلِفَ وَعْدِہِ رُسُلَہُ إِنَّ اللَّہَ عَزیزٌ ذُو انتِقامٍ ۔
۴۸۔ یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاٴَرْضُ غَیْرَ الْاٴَرْضِ وَ السَّماواتُ وَ بَرَزُوا لِلَّہِ الْواحِدِ الْقَھَّارِ ۔
۴۹۔ وَ تَرَی الْمُجْرِمینَ یَوْمَئِذٍ مُقَرَّنینَ فِی الْاٴَصْفادِ ۔
۵۰۔ سَرابیلُھمْ مِنْ قَطِرانٍ وَ تَغْشی وُجُوھھُمُ النَّارُ ۔
۵۱۔ لِیَجْزِیَ اللَّہُ کُلَّ نَفْسٍ ما کَسَبَتْ إِنَّ اللَّہَ سَریعُ الْحِسابِ ۔
۵۲۔ ھذا بَلاغٌ لِلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوا بِہِ وَ لِیَعْلَمُوا اٴَنَّما ھُوَ إِلہٌ واحِدٌ وَ لِیَذَّکَّرَ اٴُولُوا الْاٴَلْبابِ ۔


ترجمہ
 ۴۶۔ انہوں نے اپنا پورا مکر کیا اور ان کے سارے مکر ( اور سازشیں ) خدا کے سامنے آشکار ہیں اگر چہ ان کے مکر سے پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں ۔ 
۴۷۔ اور یہ گمان نہ کرنا کہ خدا ان وعدوں کی خلاف ورزی کرے گا جو اس نے اپنے رسولوں سے کئے ہیں کیونکہ خدا قادر و منتقم ہے ۔ 
۴۸۔ وہ دن کہ جب یہ زمین دوسری زمین میں بدل جائے گی اور آسمان ( دوسرے آسمانوں میں ) تبدیل ہو جائیں گے اور خدائے واحد و قہار کی بارگاہ میں ظاہر ہوں گے ۔
۴۹ ۔ اور تو اس دن مجرموں کو اکھٹا طوق و زنکیر میں دیکھے گا ( ایسے طوق و زنجیر جن سے ان کے ہاتھ اور گردنیں اکھٹی بندھی ہونگی ) ۔ 
۵۰۔ اور ان کا لباس قطران ( جلانے والا چپکا ہوا بدبد دار مادہ ) کا ہوگا اور ان کے چہروں کو آگ ڈھانپ لے گی ۔ 
۵۱۔ تا کہ خدا ہر شخص کو جو کچھ اس نے انجام دیا ہے اس کی جزا دے کیونکہ خدا سریع الحساب ہے ۔ 
۵۲۔ یہ ( قرآن ) ( سب ) لوگوں کے لئے اعلان ہے تا کہ سب کو تہدید ہو جائے اور ( سب ) جان لیں کہ وہ اکیلا معبود ہے نیز اس لئے کہ صاحبان عقل (اور غور و فکر کرنے والے ) نصیحت حاصل کریں ۔