سوره ابراهیم / آیه 11- 12
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَىٰ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ نَأْتِيَكُمْ بِسُلْطَانٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ۱۱وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ وَقَدْ هَدَانَا سُبُلَنَا ۚ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَىٰ مَا آذَيْتُمُونَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ ۱۲
ان سے رسولوں نے کہا کہ یقینا ہم تمہارے ہی جیسے بشر ہیں لیکن خدا جس بندے پر چاہتا ہے مخصوص احسان بھی کرتا ہے اور ہمارے اختیار میں یہ بھی نہیں ہے کہ ہم بلااذنِ خدا کوئی دلیل یا معجزہ لے آئیں اور صاحبان هایمان تو صرف اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں. اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جب کہ اسی نے ہمیں ہمارے راستوں کی ہدایت دی ہے اور ہم یقینا تمہاری اذیتوں پر صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والے تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں.
۱۱۔ قَالَتْ لَھُمْ رُسُلُھُمْ إِنْ نَحْنُ إِلاَّ بَشَرٌ مِثْلُکُمْ وَلَکِنَّ اللهَ یَمُنُّ عَلَی مَنْ یَشَاءُ مِنْ عِبَادِہِ وَمَا کَانَ لَنَا اٴَنْ نَاٴْتِیَکُمْ بِسُلْطَانٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللهِ وَعَلَی اللهِ فَلْیَتَوَکَّلْ الْمُؤْمِنُونَ ۔
۱۲۔ وَمَا لَنَا اٴَلاَّ نَتَوَکَّلَ عَلَی اللهِ وَقَدْ ھَدَانَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَی مَا آذَیْتُمُونَا وَعَلَی اللهِ فَلْیَتَوَکَّلْ الْمُتَوَکِّلُونَ ۔
ترجمہ
۱۱۔ ان کے رسولوں نے ان سے کہا : یہ ٹھیک ہے کہ تم جیسے بشر ہیں لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے ( اور اسے اہل پاتا ہے ) نعمت عطا کرتا ہے ( اور اسے مقام ِ رسالت پر فائز فرماتا ہے ) اور ہم حکم خدا کے بغیر ہر گز معجزہ نہیں لاسکتے ( او رہم تمہاری دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ) اور باایمان افراد کی طرح صرف اللہ پر توکل کرنا چاہتے ہیں ۔
۱۲۔ ہم اللہ پر کیوں توکل نہ کریں جب کہ اس نے ہمیں ہماری ( سعادت کی) راہوں کی طرف رہبری کی ہے اور ہم تمہاری ایذا سانیوں پریقینا صبر کریں گے ( اور اپنی رسالت کی انجام دہی سے دستبر دار نہیں ہوں گے )اور توکل کرنے والوں کی صرف اللہ پر توکل کرنا چاہیئے ۔