سوره ابراهیم / آیه 1- 3
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الر ۚ كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ۱اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَوَيْلٌ لِلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ ۲الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ ۳
الۤر -یہ کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو حکم خدا سے تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں اور خدائے عزیز و حمید کے راستے پر لگادیں. وہ اللہ وہ ہے جس کے لئے زمین و آسمان کی ہر شے ہے اور کافروں کے لئے تو سخت ترین اور افسوس ناک عذاب ہے. وہ لوگ جو زندگانی دنیا کو آخرت کے مقابلے میں پسند کرتے ہیں اور لوگوں کو راسِ خدا سے روکتے ہیں اور اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہیں یہ گمراہی میں بہت دور تک چلے گئے ہیں.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۱۔الر کِتَابٌ اٴَنزَلْنَاہُ إِلَیْکَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنْ الظُّلُمَاتِ إِلَی النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّھِمْ إِلَی صِرَاطِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ ۔
۲۔ اللهِ الَّذِی لَہُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الْاٴَرْضِ وَوَیْلٌ لِلْکَافِرِینَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیدٍ ۔
۳۔ الَّذِینَ یَسْتَحِبُّونَ الْحَیَاةَ الدُّنْیَا عَلَی الْآخِرَةِ وَیَصُدُّونَ عَنْ سَبِیلِ اللهِ وَیَبْغُونَھَا عِوَجًا اٴُوْلَئِکَ فِی ضَلَالٍ بَعِیدٍ۔
ترجمہ
رحمن و رحیم کے نام سے
۱۔ الر۔ یہ وہ کتاب ہے جو ہم نے تجھ پر نازل کی تاکہ تو پروردگار نے فرمان سے لوگوں کو (شرک ، ظلم اور طغیان کی )تاریکیوں سے نکال کر( ایمان ، عدل اور صلح کی ) کی روشنی کی طرف جائے ، عزیز وحمید خدا کی راہ کی طرف۔
۲۔ وہی خدا کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اسی کاہے ۔ کافروں کے لئے افسوس ناک ہے عذاب ِ شدید ۔
۳۔ وہی کہ جو دنیا ی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہیں اور ( لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ راہ ِ حق کو ٹیڑھا کردیں اور دور کی گمراہی میں ہیں ۔